کوئٹہ:
سیکرٹیری زراعت قمبر دشتی،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع مسعود بلوچ،ڈائریکٹر عارف شاہ اور قلعہ سیف اللہ کی ضلعی انتظامیہ نے پشتونخوامیپ کی سابقہ رکن بلوچستان اسمبلی عارفہ صدیق کو یقین دہانی کرائی ہیں کہ قلعہ سیف اللہ میں ٹڈی دل کےخلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ائیریل (ھوائی) اور زمینی سپرے کی جائےگی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کی سابقہ رکن صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ سال سے صوبے کے اکثر اضلاع کی طرح ٹڈی دل ملخ کے شدید حملے کی زد میں ہے اور اب کچھ عرصے سے ٹڈی دل کے دئے گئے انڈوں سے کے بچے لوکیسٹ بہت بڑی تعداد میں پیدا ہوئے جوکہ ضلع کے شمال سے جنوب اور مغرب سے مشرق کی طرف ہر جگہ پھیل گئے ہیں اور مسلسل ایک سیلاب کی سی صورتحال میں فصلات پر حملہ آور ہیں اور لہلہاتے کھیتوں کو تباہ کرکے بنجر زمین میں تبدیل کر رہے ہیں
ان کا تدارک نا تو مقامی زراعت انتظامیہ کے بس میں ھے اور نا کاشتکار کی بوسیدہ سپرے مشینوں سے اس کا خاتمہ ممکن ہے اس کے لئے بھرپور ائیریل (ھوائی) اور زمینی سپرے کی ضرورت تھی جس کے لئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی سابقہ ایم پی اے محترمہ عارفہ صدیق کو حکام بالا سیکرٹری محکمہ زراعت جناب قمبر دشتی صاحب ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت توسیعی مسعود بلوچ صاحب ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیعی جناب عارف شاہ صاحب پی ڈی ایم اے حکام کے علاوہ مقامی زراعت انتظامیہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سمیت سول مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ قلعہ سیف اللہ کے وہ علاقے جہاں انسانی آبادی نا ہو اور پینے کے پانی کے تالاب چشمے وغیرہ نا ہو جس کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ کرے گی میں ائیریل (ھوائی) سپرے کی جائے گی جبکہ باقی علاقے میں بھرپور زمینی سپرے لوکیسٹ کے خاتمے تک جاری رکھی جائے گی اور اس کے لئے پسٹی سائٹ کی مقدار بڑھا کر 6 ہزار لیٹر روزانہ تک کر دی جائے گی ۔
اس کے علاوہ مقامی سول اور زراعت توسیعی انتظامیہ سے دستیاب وسائل کو بھرپور انداز میں استعمال میں لانے پر بھی ایک اجلاس منعقد ہوا۔ سابقہ رکن صوبائی اسمبلی عارفہ صدیق نے کہا کہ چین کی جانب سے ٹڈی دل کش اسپرے اور ادویات بلوچستان کو دینے کے ساتھ ساتھ این ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت زمینداروں کے گندم، خوبانی انار انگور اور دیگر فصلات کو ٹڈی دل کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے اس لئے حکومت زمینداروں کے نقصانات کے ازالے کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔
خبر/ کوئٹہ/ نمائندہ خصوصی