کرونا۔۔۔افسانے سے حقیقت میں بدل رہا ھے ۔۔۔؟؟؟؟

اس ہفتے کی اہم خبریں

چائنا و ایران سے آنے والا مہلک وائرس۔۔جان لیواء وباء ۔۔۔

کرونا کو مارچ 2020 سے ہمارا معاشرہ ۔۔پڑھے لکھے اور سادہ لوح دونوں طرح کے عوام و خواص۔۔۔افسانہ۔۔تماشاء اورڈرامہ سمجھ رہے تھے؟؟؟
اس لئےمیڈیا ک بے وقت سنسی خیزی اور حکومتی لاک ڈاءون کا قبل از وقت ہونا۔۔بے اثر ہو کر عید الفطر پر آکر ختم ہو کر رہ گیا۔۔۔۔۔۔۔

زندہ معاشرے وسماج ہمیشہ اعتماد و توانائی سے جیتے اور آگے بڑھتے ہیں۔۔۔۔
ہمارے معاشرے و سماج کو اس وقت بے اعتمادی کا مرض چاٹ رہا ہیں۔۔۔جو یقینی طور پر کرونا سے سو گنا زیادہ خطرناک لا علاج مرض ہیں۔۔۔۔۔

مساجد اور مدارس کو اس وباء میں عوام کی راہنمائی کی خاطر فرنٹ لائن کردار ادا کرنا تھا۔۔۔۔۔تاکہ ممکنہ احتیاطی تدابیراور بدنی و روحانی صفائی روبہ عمل آتا۔۔۔۔۔

بیوروکریسی اور اشرافیہ نےعوام کی آگاہی اور خیر خواہی کا فریضہ ادا کرنا تھا۔۔۔ سیاستدانوں اور بڑے مالیاتی اداروں و بینکوں نےعوام کو اطمینان دلانا تھا کہعوام اس لا علاج عالمی وبائی صورتحال میں گھروں پر ہی رہیں۔۔۔۔ہم آپ کے لئے روزی روٹی کا ممکننہ تدابیر کر رہے ہیں۔۔۔

یہاں تو ایک خیراتی ادارے سے لے کر ہر وزیر و بیوروکریٹ اور وزیر اعظم تک سب کے سب صرف آٹے کے بیس کلو تھئیلے ہی ۔۔۔۔ کلر تصاویر و کیمروں کے گن گرج میں فراہم کرتے ہیں۔۔

ترکی کے مساجد۔۔۔امریکہ کے اسلامک سینٹرز اور دیناء بھر کے کمو نیٹی سنٹرز ۔۔۔۔۔عوام و خواص کے مادی ضروریات اور روحانی علاج فراہم کرنےکے مراکز میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں۔۔۔ایک ہم ہیں کہ اب تک مسالک وقو میتی جھگڑوں میں الجھے ہوئے ہیں۔۔۔۔سندھ حکومت نےعاشقان علی رض کو یکطرفہ اجازت دے کر معاشرتی یکسوئی کو تہہ وبالا کر کے رکھ دیا ۔۔۔لاک ڈاوءن اور حکومتی ضابطے اب مزاق معلوم ہوتے ہے

عیدالفطر گزر چکی ہیں ۔۔۔۔مگر کوئٹہ کے گردو نواح ۔۔سریاب سے خضدار اور نواں کلی سے لورالائی تک۔۔۔۔
کچلاک۔خانوزئی۔پشین۔برشور۔قلعہ عبداللہ وچمن اور قندھار وژوب کاکڑ خراسان تک پورا علاقہ کرونا کے اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں۔۔۔۔

علماء کرام اور انتظامی آفیسران ہیں کہ
نہ ماننے پر تلے ہوئے ہیں۔۔
صوبائی حکومت ۔محکمہ صحت کے دوستوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ
جفاکش و میدان میں موجود
ڈاکٹرز۔ہیلتھ ورکرز ۔نرسزز و لیڈی ڈاکٹرز اور باوفاء سماجی و رفاہی رضاءکاران و مخلصں انسانوں کے لئے وقت امتحان ہیں۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت ١٨ ویں ترمیم اور نا اہل سیاسی جماعتیں کرونا کے بعد بے نقاب ہوچکی ہیں۔۔۔۔تاخیر اور بے جاءالجھنے میں سب کا نقصان ہیں۔۔۔۔۔۔

عوام۔۔مرد و خواتین ۔۔بچے ونوجوان سب کو فوری طور پر
موزوں راہنمائی واعتماد کا خزانہ درکار ہیں۔۔۔۔
۔۔۔ہر یونین کونسل۔مسجد اور تھانہ کے سطح پر بیدار اور سمجھ دار افراد ۔۔۔۔مرد و خواتین اور نوجوانوں کی کمیٹیاں ۔۔کونسل تشکیل دے کر متاثرہ اور بیمار افراد کو گھروں۔دیہاتوں اور محلوں میں الگ کیا جائے۔۔۔

تیمارداری اور عیادت وخدمت کے نئے ضابطے اور حالات کی ضروریات پر ازسرنو غور کیا جائے۔۔۔۔خواتین اوربچوں کی خصوصی نگرانی کی ضرورت ہیں۔۔۔اس لئے کہ وہ ہمیشہ قبائلی اور دیہی معاشرے میں خوف و ہراس کے اندر زیادہ نقصان میں ہی رہتے ہیں۔۔۔۔

حالات کا فوری نوٹس لے کر تدابیر اختیار کی جائےورنہ بے قابو جن کی طرح کرونا کی وباء بہت ہی خطرناک و جا لیواء ثابت ہو رہی ہیں۔۔۔۔۔

مساجد کےآیمہ کرام ۔تبلیغی جماعت کے نادان بزرگوں اور سوشل میڈیا کے شریر و چالاک نوجوانوں سے درخواست ہیں کہ خداءراء ۔۔۔۔اب پروپیگنڈے اورجھوٹ کے بجائے ۔۔۔عوام پر ترس کھا کر انھیں راحت واطمیان اور سکون کے ساتھ اپنے گھروں میں اپنے حفاظت کے لئے رہھنے دیا جائے۔۔۔۔

صوبائی حکومت اور اس کے محکمے اب واضح اقدامات کے ذریعے بچاوء ۔۔۔احتیاط اور بھرپور واضح لائحہ عمل تشکیل دینے کے لئے اپنے بند کمروں کے خول و ماحول سے باہر نکل آیئں

کیا خانہ کعبہ اور مسجد النبوی صلم تین ماہ بند رکھنے میں ۔۔۔
ہمارے لئے عبرت و نصیحت کا سامان نہیں ہیں۔۔۔۔۔
کیا سیدنا حضرت عمر فاروق رض ۔۔۔شام کے سرحد سے اپنے پاک باز دوستوں ۔۔اصحاب رسول کے مشورے پر واپس مدینے نہیں پلٹے تھے۔۔۔۔۔
کیا جلیل القدر جرنیل و دانشور صحابی رسول سیدنا ابو عبیدہ بن الجراع رض ۔۔۔حضرت معاذ بن جبل۔۔ان کے صاحبزادے اور دیگر بے شمار خوبصورت ہستیاں طاعون کے مرض کا شکار ہو کر فوت نہیں ہو پائے
مرض کو مرض کے طور پر لیں ۔۔۔ممکنہ ضروری تدابیر فوری طور پر اختیار کریں۔۔۔۔
حکومتوں کو اب سوچنا چاہیے کہ لاک ڈاون کی ناکامی اور حکومتی بے اعتباری کا اب کیا علاج کیا جائے۔۔۔
۔۔معاشرے حکومت سے چلتے ہیں اور حکومتوں کی اصلاح کاری کے لئے عوامی مکالمہ اورمفاد عامہ کا نسخہ شفاء کا درجہ رکھتی ہیں۔
۔۔۔۔وقت اور حالات نازک مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ۔
۔۔۔اب پورے ہوش مندی اور اخلاص نظر سے ان دکھوں کے مداواء ضروری ہیں

 

تحریر/ کوئٹہ انڈکس/ عبدالمتین اخونزادہ
Unreath17@gmail.com
وٹس ایپ 03337803221

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

1xbet: Сайт, Зеркало, Приложение 1xbet Скачать

1xbet 1хбет Скачать На Андроид Приложение 1xbet Android Apk БесплатноContentКак обходить Блокировку: Рабочее Зеркало 1xbetБукмекер 1xbetПреимущества Приложений ддя Иос...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں