اہم ترین انسانی حقوق حکومتی ایما پر پولیس نے دہشتگردی کی انتہا کردی،...

حکومتی ایما پر پولیس نے دہشتگردی کی انتہا کردی، نیشنل پارٹی

-

- Advertisment -

کوئٹہ:

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں پولیس فورس کیجانب سے بلوچ طلباء کے پرامن احتجاج پر تشدد،لاٹھی چارج،خصوصا گرلز طلباء کو سڑکوں پر گھسیٹنے،چادر کھینچنے ،بے عزت کرنے اور گرفتار کرنے کے اقدام نے اسلامی،سماجی،ثقافتی اخلاقی اقدار کو روند ڈالا۔پولیس گردی نے حوا کی بیٹیوں کو سرء بازار تماشا بنایا جس کی جتنی مزمت کیجائے کم ہے۔حکومت کی آشیرباد پر بلوچ قوم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے آن لائن کلاسز کے غیر مناسب اقدام نے بلوچستان کے طلباء کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے۔بلوچستان جہاں انٹرنیٹ کو گزشتہ کئ سالوں سے خواہ مخواہ بند کیا گیا ہے۔اس صوبے کے طلباء کیسے آن لائن کلاسز سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ایچ ای سی کا آن لائن کلاسز کا اقدام بلوچستان کے طلباء کے ساتھ ملک میں طبقاتی تفریق کے زمرے میں آتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچ طلباء گزشتہ کئ دنوں سے آن لائن کلاسز اور انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔لیکن مجال ہے کہ بلوچستان حکومت کو طلباء کا حقیقی مسائل کا علم ہو۔لیکن آج تو حکومت کے ایماء پر پولیس نے دہشت گردی کی انتہاء کردی۔

 

گرلز و بوائز طلباء پر جس بے رحمی و سفاکیت سے تشدد کیا گیا اسکی مثال نہیں ملتی۔بیان میں طلباء کی فوری رہائی اور ان پر تشدد کرنے والے عملہ کو فوری طور پر برطرف کرنے کے ساتھ ایسے گھنںانونے اقدام کے پیھچے کارفرما ہدایات کو بےنقاب کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔نیشنل پارٹی طلباء کے ساتھ ہے۔

خبر/ کوئٹہ انڈکس/ پریس ریلیز

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں