Thursday, January 23, 2025
No menu items!

حکومت معاشی نظام کی بہتری کیلئے خواتین کی شمولیت پر یقین رکھتی ہے، گورنر

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ

 

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے ؛خواتین کو معاشی اور معاشرتی شعبوں میں مردوں کے برابر مواقع اور سہولیات فراہم کرنے سے ہی ملک کے معاشی نظام کو مضبوط اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔ کیوں کہ معاشی طور پر خود مختار اور مستحکم خواتین کا کردار معاشی ترقی کے علاوہ اپنے بچوں کی جدیدہ تعلیم و تربیت کیلئے بھی نہایت اہم ہوتا ہے۔ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہ سونیا بلوچ کی سربراہی میں وفد نے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کیں۔ وفد میں دیدار مینگل، روبینہ سعید شاہوانی اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو تجارت پیشہ خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجز سےآگاہ کیا۔ گورنر نے ان کے مسائل کےحل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

کوئٹہ، ٓگورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی سے سونیا بلوچ کی قیادت میں وومن چیمبر آف کامرس کا وفد ملاقات کررہا ہے۔ جس میں روبینہ سعید شاہوانی، دیدار مینگل اور دیگر خواتین ممبران شامل تھیں۔ تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

گورنر یاسین زئی کا کہنا تھا؛ موجودہ حکومت معاشی نظام کی بہتری اور قومی پیداوار میں اضافہ کیلئے زندگی کے تمام سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت اور شمولیت پر یقین رکھتی ہے۔ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے البتہ مواقعوں کی عدم دستیابی اور سہولیات کی عدم موجودگی ان کی راہ میں سردست بڑی رکاوٹیں ہیں۔ گورنر یاسین زئی نے وفد پر زور دیا کہ وہ صنعت و تجارت سے وابستہ خواتین کی تعداد کے ساتھ ساتھ انکے استعداد کار بڑھانے پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ تاکہ جدید مہارتیں سکھانے سے غریب اور متوسط طبقے کی خواتین کی اپنی آمدنی میں اضافہ کی نئی راہیں متعین کرسکیں۔ ملاقات کے دوران سونیا بلوچ نے گورنر بلوچستان کو صوبے میں تجارت پیشہ خواتین کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ گورنر یاسین زئی نے انکےمسائل و مشکلات کو غور اور توجہ سے انکے پائیدار حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

 

خبر/ کوئٹہ انڈکس/ نمائندہ خصوصی

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں