Thursday, January 23, 2025
No menu items!

بیوٹمز اور آگاہی کے درمیان جدید تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تحقیقی معاہدے کی یادداشت پر دستخط

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ، پریس ریلیز
بہترین تحقیقی صلاحیت اور ماہر محققین کی دستیابی سے ہی معاشرتی مسائل اور ان کے حل کیلئے میسر وسائل اور مستقبل کی نشاندہی ممکن ہے دنیا بھر کی ترقی یافتہ اقوام نے تحقیق اور تعلیم سے ہی ترقی کی منازل طے کی ہیںبلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا روز اول سے ہی یہ نصب العین ہے کہ تحقیقی اورجدید تعلیمی سرگرمیوں کو طلباء کے تدریسی عمل کا بنیادی جز بنایا جائے تاکہ وہ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں۔

 

ان خیالات کا اظہارر وائس چانسلر احمد فاروق بازئی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز اورسماجی ادارہ آگاہی کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیقی معاہدے سے مستقبل میں درپیش چیلنجیز اور اِن سے نمٹنے کے لیے حکمت عمل مرتب کرنے میںخاطر خواہ مدد ملے گی۔

کوئٹہ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) احمد فاروق بازئی، معروف فنکارہ و سماجی کارکن زیبا بختیار اور ادارہ آگاہی کی سربراہ پریش چوہدری سے ملاقات کررہے ہیں۔

اس موقع پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و سماجی کارکن زیبا بختیار ،ادارہ آگاہی کی سربراہ پریش چوہدری ،ماہرین تحقیق و تعلیم اور طلباء بھی شریک تھے۔باہمی تعاون کے سمجھوتے کے تحت بیوٹمز اور آگاہی مشترکہ طور پر پاکستان کی پہلی فور سائٹ لیب کا قیام عمل میں لائے گے جبکہ اس کے تحت تحقیقی سرگرمیوں اور پراجیکٹس کی نگرانی بھی کرے گے جب کہ اس معاہدے کے تحت اساتذہ ،محققین اور طلباء کو بہترین تحقیق کے مواقع اور سہولیات میسر ہونگی اور ان کی تحقیق سے معاشرے میں مسائل ،ان پر قابو پانے،وسائل اورمستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے آگاہی بھی حاصل ہوگی ۔

 

اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے آپس میں تحقیقی و تعلیمی معلومات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے جس سے تعلیمی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور نکھار متوقع ہے قبل ازیںوائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے آگاہی کے وفد اور معروف فنکارہ زیبا بختیار کا بیوٹمز پہنچنے پر استقبال کیا جبکہ بیوٹمز کے متعلق جامع بریفینگ دی،وفد نے بیوٹمز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ وفد نے اساتذہ اور سنیئر حکام سے ملاقات، تحقیقی سرگرمیوں اور بیوٹمز کی جدید سہولیات سے لیس تعلیمی صلاحیتوں کا جامع جائزہ لیا۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں