ملٹی میڈیا بجٹ ٹریکر ایپ معلومات کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ کائنات...

بجٹ ٹریکر ایپ معلومات کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ کائنات زہرا

-

- Advertisment -

کوئٹہ

سی پی ڈی آئی نے ایک ڈیجیٹل سیمینار میں DLG بجٹ ٹریکر موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی۔اس موقع پرسی پی ڈی آئی کی پراجیکٹ مینیجر مونس کائنات زہرا نےبتایا کہ سی پی ڈی آئی نے اس یپلیکیشن کو ” ترقی یا فتہ پاکستان کیلئے جمہوری مقامی طرز حکمرانی "پراجیکٹ کے تحت تیار کیا ہے جس کے لیے مالی تعاون یورپی یونین اور فریڈک نومین فائونڈیشن فار فریڈم نےفراہم کیا ۔

 

سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے فریڈک نومین فائونڈیشن فار فریڈم کی ہیڈ آف پاکستان آفس ، مس برگٹ لیم نے سی پی ڈی آئی کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے شہری باآسانی سند ھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے پندرہ اضلاع میں صحت ، تعلیم اور پانی کے بجٹ کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ ان کامزید کہنا تھا اس کوشش سے شہریوں کی بجٹ سے متعلقہ معلومات تک رسائی کے ساتھ ساتھ بجٹ احتساب کے رواج کوبھی فروغ ملے گا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد علی نے کہا کہ ضلعی ترقیاتی بجٹ تک عوام کی رسائی نہ صرف مقامی طرزِ حکومت میں عوام کی شمولیت اور شفافیت کو فروغ دے گی بلکہ یہ مقامی حکومتوں کو مستحکم کرنے کی طرف بھی اہم قدم ثابت ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایپ عوام کی بجٹ معاملات اور بجٹ دستاویزات میں دلچسپی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی۔

 

DLG بجٹ ٹریکر موبائل ایپلیکیشن کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے مونس کائنات زہرا نے کہا کہ یہ ایپ سند ھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے پندرہ اضلاع میں صحت ، تعلیم اور پانی کے صوبائی محکموں کے ترقیاتی بجٹ کی مکمل معلومات کو مختلف فلٹرز اور آپشنز کے ذریعے دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ا س ایپ میں نہ صرف مختص شدہ بجٹ کی معلومات بلکہ نظر ثانی شدہ تخمینہ جات اور اخراجات کی معلومات بھی میسر ہیں۔ اگرچہ بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے اخراجات کی معلومات مہیا نہیں کی گئیں ، تا ہم شہریوں کو بجٹ کی مستند معلومات، دستاویزات اور تفصیلات کے حصول کے لیے ایپ میں رہنمائی بھی فراہم کی گئی ہے۔ ایپ میں دی گئی ہدا یات کے مطابق شہری معلومات تک رسائی کے قانون کا استعمال کر کے اور وزیرِ اعظم پورٹل کے ذریعے حکومتی اداروں سے بجٹ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

مس زہرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایپ عوام کے لیے مکمل طور پر مفت رکھی گئی ہے۔ اینڈرائیڈ کے صارف اسے گوگل پلے سٹور پر سے ” DLG Budget Tracker ” کے نام سے ڈھونڈ کر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

 

سالار ڈولپمنٹ فاؤنڈیشن کوئٹہ کے لائزون آفیسر سلام خان نے DLG بجٹ ٹریکر کے بارے میں اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ ایپ حکومت میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنانے، شفافیت کے فروغ اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے ضلع کوئٹہ کی عوام سے درخواست کی کہ اس ایپ کو استعمال کریں تا کہ وہ ضلع کے بجٹ میں مختص رقوم اور اخراجات پر نظر رکھ سکیں ،نتیجتناً شہری اگلے سال اپنی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں تجاویزپیش کرنے کیلئے بہتر طور پر تیار ہونگے۔

 

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں