کوئٹہ؛
بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء و رکن بورڈ آف ڈائریکٹر بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ ثناء درانی نے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں زیر علاج ننھے پھولوں کے چہروں پر مسکراہٹیںبکھیرنے کیلئے ان میں تحائف تقسیم کئے ۔ ثناء درانی اور اس ٹیم نے بی ایم سی ہسپتال میں موجود بچوں کے کینسر وارڈ کو بچوں کے توجہ حاصل کرنیوالے سٹیکرز، رنگارنگ غباروں اور مختلف قسم کے کھلونوں سے سجا دیا۔ جبکہ بچوں کے لیے ڈرائینگ کی کتابیں، پنسل رنگ اور دیگر مختلف اقسام کے کھلونے تقسیم کئے۔ ٹیم میں نازیہ درانی، صائمہ اچکزئی،معیز،ظہور اور دیگر بھی شامل تھے۔
کوئٹہ انڈکس سے بات چیت میں بی اے پی کی رہنماء ثناء درانی نے بتایا؛ بلوچستان میں کینسر مرض کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جوکہ باعث تشویش ہے۔ اس موذی مرض میں مبتلا ان ننھے پھولوں کو دیکھ کر دل خون کا آنسو رو رہا ہے۔ ہمیں ان بچوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا۔ یہ آج کے بچے ہمارا مستقبل ہے اور ہمیں ان بہتر صحت اور حفاظت کیلئے کام کرنا ہوگا۔ تاکہ اس ملک اور قوم کے مستقبل کو بچایا جاسکے۔ بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ بلوچستان میں کینسر میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے بلا کسی رنگ و نسل فنڈ فراہم کررہا ہے۔ جس کی بدولت اس موضی مرض سے درجنوں افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جوکہ ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔
اس موقع پر معروف پروگرام ہوسٹ اور بی اے پی کی رہنماء فرینہ خٹک بھی موجود تھی۔ انہوں نے بھی بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور ان حوصلہ افزائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے ارد گرد میں ایسے بچوں پر نظر رکھنا ہوگا جو کسی وجہ سے کسی مشکل میں ہو اور ان کی مدد کرنی چاہیے۔ تاکہ ان بچوں کو آنیوالے مستقبل میں ذمہ داریوں کیلئے تیار کئے جاسکے۔ کینسر وارڈ کے سجاوٹ کی اس سرگرمی میں بولان میڈیکل کملیکس ہسپتال بچوں کے کینسر وارڈ انچارج ڈاکٹر زاہد محمود اور دیگربھی شریک تھے۔ اس موقع پر ٹوڈیز وومن بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹر زاہد محمود اور اس کے میڈیکل ٹیم کو اعزازی شیلڈوں سے بھی نوازا گیا۔