کوئٹہ ؛
ممبر بورڈ بیت المال بلوچستان محترمہ کلثوم پانیزئی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر سے ملاقات کی، سربراہ بیت المال بلوچستان کلثوم پانیزئی نے وفاقی وزیر اسد عمر کو بلوچستان میں بیت المال کی کارکردگی سمیت غریب طلباء وطالبات کیلئے اسکالر شپ،فیملی پارک، فیمیلز کے لئے پیکج اور کوئٹہ کے انفراسٹرکچر اور بلوچستان میں تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کلثوم پانیزئی کے بیت المال کیلئے خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ہر ممکن کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گورنر امان اللہ یاسین زئی ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری وومن ونگ بلوچستان سے ڈاکٹر عارفہ کاکڑ سینٹرل جنرل سیکرٹری بلوچستان اور کوئٹہ ریجن کے خواتین سمیت پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سینئر قیادت بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ متوسط طبقے کے لیے پاکستان بیت المال کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، بلوچستان میں بیت المال کے مسائل کے حل کے لیے مزید معاونت کرینگے تاکہ مریضوں کے علاج معالجے،طلباء وطالبات کیلئے وظائف،وکیشنل سینٹرز سمیت دیگر منصوبوں میں تیزی لائی جائیں اور عوام الناس بیت المال کے پروجیکٹس سے مستفید ہو سکیں۔