بلوچستان سٹارز کیجانب سے بلوچستان کے مختلف شعبوں میں نمایا خدمات سر انجام دینے والے اہم شخصیات کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ بلوچستان سٹار کے سربراہ انجینئر وقاص مینگل کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نمایا خدمات سر انجاما دینے سپوتوں کو بلوچستان پرسنالیٹی ایوارڈ ز دیئے جائیں گے۔ اس سے قبل انہوں نے 2019ء میں پہلا ایوارڈ منعقد کیا تھا جس میں بلوچستان کے اہم شخصیات کو ایوارڈ دیئے گئے۔
کوئٹہ انڈکس سے بات چیت وقاص مینگل نے کہا؛40 سے زائد شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات اس ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں بھیج سکیں گے۔ جس کے بعد ایوارڈ کیلئے منتخب ہونیوالوں کے ناموں کا اعلان جیوریز کی کمیٹیاں کریں گے۔ بلوچستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ایوارڈ شو جس میں لاتعداد شعبوں میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ بلوچستان پرسنالیٹی ایوارڈکا بنیادی مقصد صوبے کے ٹیلنٹیڈ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ تاکہ وہ اسی صوبے کا نام روشن کرتے رہے۔
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں