Thursday, January 23, 2025
No menu items!

عبدالسالک خان یوسفزئی پانچ سال کیلئے چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن تعینات

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

عبدالسالک خان یوسفزئی پانچ سال کیلئے چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن تعینات ۔جمعرات کو چیف سیکرٹری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے ترمیم شدہ ایکٹ 2018 کے مطابق مجاز حکام کے منظوری کے بعد انڈونیشاءمیں پاکستان کے سابق سفیر فارن سروس کے گریڈ 22 کے ریٹاٹرڈ بیوروکریٹ عبدالسالک خان یوسفزئی کو پانچ سے کیلئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن چیئرمین تعینات کردیاگیاہے۔

 

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالسالک خان یوسفزئی نے ابتدائی تعلیم ایف جی سکول کوئٹہ اورگورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی کوئٹہ سے حاصل کی جبکہ انٹرمیڈیٹ اورگریجویشن کی تعلیم گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ اورایم ارود ادب کی ڈگری بلوچستان یونیورسٹی سے حاصل کرنے کے بعد سول سروس کا امتحان پاس کرکے فارن سروس پاکستان میں شمولیت اختیارکی اوردفتر خارجہ میں مختلف خطوں کے ڈائریکٹرکے طورپرخدمات سرانجام دیں چین میں ڈپٹی ہیڈ آف میشن کے طور پر خدمات سرانجام دینے کے بعد جرمنی ،اومان ،یمن میں پاکستانی سفارخانے میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔

 

عبدالسالک خان یوسفزئی جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل کے بعد قازقستان اورایڈونیشیاءمیں پاکستان کے سفیر رہے اور حال ہی میں وزرات خارجہ سے گریڈ 22 میں بطوراسپیشل سیکرٹری خارجہ ریٹائرڈ ہوگئے ۔قازقستان میں عبدالسالک خان یوسفزئی کو صدر مملکت کی جانب سے اعلیٰ ترین صدارتی گولڈ میڈل سے نواز گیاجوانکی سفارتی محاز پر خداددادصلاحیتوں کااعتراف اوردونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کی عکاسی کرتاہے.

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں