Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

نواب اسلم رئیسانی بلوچستان میں ان ہاوس تبدیلی کیلئے متحرک

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

سابق وزیراعلی چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی تبدیلی کے لیے متحرک ہو گئے،جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے قائدین سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کر کے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے.

 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف ساراوان رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل، جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبد الواسع، مولانا محمد خان شیرانی سے اہم ملاقاتیں کرکے بلوچستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

 

اس موقع پر بلوچستان میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے اور ان ہاؤس تبدیلی کے ساتھ نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی اور اس ضمن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کے ساتھ بلوچستان اسمبلی میں دیگر حکومتی اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کر کے نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے متفقہ طور پر ایک نام فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

“vulkan Vegas Kasyno Online ️ Legalne Polskie Kasyno

Vulkanvegas Casino Pl ᐉ Oficjalna Strona Vulkan VegasContentZasady Odpowiedzialnej Gry W Vulkan Las Vegas"Vulkanvegas Casino PlGry Z Krupierami Em...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں