Thursday, January 23, 2025
No menu items!

زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ان کی حفاظت کریں، کلثوم پانیزئی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

ممبر بورڈ بیت المال بلوچستان کلثوم پانیزئی نے بیت المال کے دارالاحساس ( یتیم خانہ) کوئٹہ میں درخت لگا کر شجرکاری مہم آغاز کردیا، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ممبر بورڈ بیت المال بلوچستان کلثوم پانیزئی نے کہا کہ درخت ماحول کو نہ صرف ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھتے ہیں بلکہ ملک وقوم کو ترقی کے میدان میں لانے کے ساتھ ساتھ سیلاب اور گرمی سے نجات کا اہم اور قدرتی ذریعہ بھی ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجر کاری ایک اہم قومی فریضہ اور ضرورت بن چکی ہے۔ کلثوم پانیزئی نے عوامی فلاحی کاروباری تعلیمی اداروں سے وابستہ حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری کی قومی مہم میں بحیثیت قوم اپنا اپنا کردار ادا کرکے آئندہ نسل کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک و صاف مستقبل دیکر اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے پورا کریں۔ انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور انکی نگہداشت کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔ یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ان کی حفاظت کریں اور اپنے آنے والی نسلو ں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل اور رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی سمیت دیگر افسران نے بھی پودے لگائے اور کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔بیت المال کے دفاتر میں شجرکاری سے آلودگی کو کنٹرول کرنے اور ماحول کو خوبصورت بنانے میں بھرپور مدد ملے گی، زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے۔ماہ اگست میں بھرپور شجرکاری کو یقینی بنائیں گے۔

 

ممبر بورڈ بیت المال بلوچستان کلثوم پانیزئی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔تمام طبقہ ہائے فکر کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہیے ۔پارکوں اور گرین بیلٹس پر ہر فرد اپنے حصے کا پودا لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ماحول مہیا کیا جاسکے۔اس کے علاوہ گرین بیلٹس اور پارکوں میں صفائی کا خیال رکھا جائے اور پودوں کی حفاظت کی جائے تاکہ بلوچستان کو سرسبز و شاداب بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکیں۔۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں