کاروبار سکل ڈویلپمنٹ ہی بلوچستان کی تقدیربدل دے گی، سائرہ...

سکل ڈویلپمنٹ ہی بلوچستان کی تقدیربدل دے گی، سائرہ عطا

-

- Advertisment -

کوئٹہ۔۔۔
سیکرٹری محنت وافرادی قوت سائرہ عطاءنے کہا ہے کہ ہنر مند افرادی قوت کسی بھی سماج کی اقتصادی ترقی کے لیے شاہ کلید کی حیثیت رکھتی ہے ،صنعتی ترقی اور مہارت پر مبنی تربیت سے بلوچستان ترقی کرے گااور روزگارکے مواقع ملےں گے،سکل ڈویلپمنٹ ہی بلوچستان کی تقدیربدل دے گی،نیو ٹیک اور ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ نوجوانوں کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ دلانے میں اپنا کردار ادا کر لیں ،بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوئٹہ سمیت صوبے کے دورافتادہ علاقوں میں نوجوان نسل بالخصوص لڑکیوں کو ٹیکنکل تعلیم اور ووکیشنل تربیت کی فراہمی ناگزیر ہے،

یہ بات انہوں نے منگل کو سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں نیوٹیک اور ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،اجلاس میں ڈائریکٹر محنت وافراد ی قوت منظور احمد شاہوانی ،ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار جتوئی،ڈپٹی چیف ٹی ٹی بی محمد ریاض ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ محمد شفیع کاکڑ اور دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ،سیکرٹری محنت وافراد ی قوت سائرہ عطاءنے کہا کہ صوبے بھر کے ٹیکنکل سینٹروں میں طلباءوطالبات کی انرولمنٹ میں اضافے کے لیے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں، فنی اداروں میں امتحانی طریقہ کارمیں جدت لانے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں کیونکہ ہنر کی قدر وقیمت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے

صنعت وحرفت سے وابستہ فنی کاریگروں کی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مانگ بڑھ رہی ہے اس لیے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے محکمہ محنت وافرادی قوت کے فنی اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق کورسز کو ڈائزائن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کو تیارکرکے بے روزگار ی کی شرح میں کمی لائی جاسکے ،انہوں نے کہا کہ سائنس وترقی کے دور میں ٹیکنکل تعلیم کی اہمیت دوچند ہوگئی ہے بلوچستان سے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ہمیں اپنے ٹیکنکل سینٹرز کی استعدا د کارمیں اضافے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنایاجاسکے اور کل وہ اپنے خاندان اور معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے اپنی فنی مہارتوں سے استفادہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں خود اپنے لیے روزگار کے مواقع تلاش کرسکیں۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں