کوئٹہ۔۔۔
محکمہ صنعت و حرفت میں خالی آسامیوں کے لیے ٹیسٹ و انٹرویوز کا سلسلہ ایس او پیز کے تحت سخت سکیورٹی میں شروع ہو گیا ہے 300سے زائد آسامیوں کے لیے 15ہزار سے زائد امیدوار صوبے بھر کے مختلف اضلاع سے شرکت کر رہے ہیں جن کے جسم کا درجہ حرارت چیک کرنے،سماجی فاصلے کے ساتھ بٹھانے اور سینی ٹائرز اور ماسک کا استعمال کرنے کے بعد ٹیسٹ و انٹرویوز میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہیں
ڈائریکٹر جنرل محکمہ صنعت و حرفت محمد داؤد بازئی کے مطابق وزیر اعلیٰ جام کمال، چیف سیکرٹری فضیل اصغر اور صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کے ہدایات کے مطابق شفاف طریقے سے محکمانہ امتحانات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے امیدوار ٹیسٹ و انٹرویوز میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں جبکہ کروانا وائرس کے وباء کے پیش نظر امیدواروں کے لیے ماسک و گلوز لازمی قرار دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ 21 ستمبر سے 9اکتوبر تک مختلف کیٹیگریز کے امیدواروں کے ٹیسٹ و انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہے گا
اس موقع پر ٹیسٹ و انٹرویوز میں شرکت کرنے والے امیدواروں نے محکمہ صنعت و حرفت کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر عملے کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ میرٹ پر شفاف طریقہ کار کے مطابق ٹیسٹ و انٹرویوز کا عمل احسن انداز میں مکمل کیا جائے گا۔