صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گوئنگ گرین کوئٹہ کے رضاکاروں کی جانب سے ایک روزہ صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں رضاکاروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مہم کے دوران رضاکاروں نے دیواروں پر صفائی کے حوالے سے چاکنگ کیا گیا جبکہ رضاکاروں نے لوگوں میں پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال کے روک تھام کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پھیلانے کیلئے کپڑے سے بنائے خصوصی تھیلیاں تقسیم کردیں۔ اس موقع پر رضاکاروں نے کہا کہ پلاسٹک تھیلیوں کا استعمال ماحولیاتی الودگی کے لیے نقصاندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال کے بجائے کاغذ اور کپڑے سے بنائے گئے تھیلیوں کا استعمال عمل میں لایا جائے تاکہ ماحولیاتی الودگی کے بچانے کے ساتھ ساتھ ایک بہتر اور صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
تقریب کی تصاویری جھلکیاں
تصاویر دین محمد وطن پال