کوئٹہ،
محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے نجی ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر پابندی عائد کرکے نوٹی فیکشن جاری کردی۔ متعلقہ انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنیوالے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق وسیع تر عوامی مفاد میں دن کے اوقات میں پرائیوٹ ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کے پرائیوٹ پریکٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹرز ، پرائیوٹ ہسپتال اور دیگر سٹاف کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔