کوئٹہ، دین محمد وطن پال
سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی طالبات فوڈ پوائزننگ معاملہ، محکمہ صحت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر 15 روز میں رپورٹ طلب کردی۔ ہفتے کی رات غیر معیاری کھانا سے 25 کے قریب طالبات کہ حالت غیر ہوگئی تھی۔
محکمہ صحت بلوچستان نے سیکرٹری صحت کے حکم پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت حفیظ محمد طاہر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے ممبران اسسٹنٹ کمشنر بتول اسدی، محکمہ صحت اور محکمہ پی ایچ ای سے تکنیکی ماہرین ہوں گے۔
تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایات دی گئی کہ وہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے کیچن اور ریسونٹ کا معائنہ کے علاوہ خوراکی اشیاء اور پانی کے نمونوں کا ٹیسٹ کے بعد 15 روز میں رپورٹ مرتب کرکے محکمہ کو جمع کریں گے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی رات کو سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں غیر معیاری کھانا کھانے سے 25 کے قریب طالبات کی حالت غیر ہوگئی تھی۔ جسے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں داخل کرائی گئی تھیں۔
92 نیوز کے مطابق طالبات کا کہنا ہے یونیورسٹی میں آلودہ پانی کی شکایات سامنے آئی ہے۔ جبکہ طالبات کے مطابق اس رات کو 200 طالبات نے کھانا کھایا تھا جس کے بعد متعدد طالبات کو ہاسٹل میں ڈریپس لگائے گئے۔
جبکہ دوسری جانب سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے 15 سے 20 طالبات کی طبیب خراب ہوگئی تھی جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے خراج کرکے اب ان کی طبیعت بلکل ٹھیک ہے