Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

لاھور میں دھماکہ، بیس سے زائد جاں بحق

اس ہفتے کی اہم خبریں

لاہورمانیٹرنگ ڈیسک

فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں  فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

لاھور میں ہونیوالے بم دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کا منظر

دھماکے کی وجہ سے وہاں موجود موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاقے میں پولیس اور مقامی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مصروف تھی۔ پنجاب حکومت کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو بھی گرایا جارہا تھا۔

سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں