کوئٹہ، دین محمد وطن پال سے
سکاوٹس یوتھ کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ ماڈل یونائٹیڈ نیشنز کوئٹہ کانفرنس کا انعقاد کل سے بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن میں ہوگا۔ کانفرنس میں بلوچستان کے علاوہ ملک بھر سے نواجون شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں بین الاقوامی سیاسی صورتحال سے آگاہی دینا ہے۔
کانفرنس کے صدر سعد وقاص کے مطابق ماڈل یونائٹیڈ نیشنز کانفرنس کا سب اہم مقصد لوگوںمیں شعور بیدار کرنا ہے میڈیا اور ٹیکنالوجی کے دور میں ہم دنیا کے دوسرے اقوام کی نسبت پیچھے ہیں لہذا ہمیں اپنے لوگوں میں بنیاد سے ہی شعور بیدار کرنا ہوگی۔ ان نشستوں کا مقصد دنیا میں رونماء ہونیوالی صورتحال سے بچنے کیلئے ہمیں ایک مضبوط حکمت عملی اپنانے کیلئے تربیت اور آگاہی دینا ہے۔
اس کانفرنس کے شرکاء دنیا کے مسائل پر تحقیق کرتے ہیں اور اُن مسائل کی وجوحات تلاش کرتے ہیں تاکہ ہم اپنے معاشرے میں اس طرح کے مسائل سے بچ سکے اور یا پھر اُن کے حل کے لیے اقدامات کرسکے۔ اس کانفرنس میں امن کی صورتحال سے متعلق شام کے علاوہ ایران اور پاکستان کے مسائل پر بھی بحث کی جارہی ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ وہ کونسی وجوحات ہے جس کی وجہ سے یہاں کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ کانفرنس کے شرکاء موسمی تبدیلی اور ماحولیات پر بحث میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔
اس قسم کے پروگراموں کے ذریعے تحقیقی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ کانفرنس کے شرکاء اس وقت دنیا بھر کے پچیس ممالک کے مسائل پر تحقیق کرکے اس پر بحث کررہے ہیں۔ اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد سے نوجوانوں کے ذاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا جس کی مدد سے وہ اس قابل ہوگا معاشرے کے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھ سکے اور اس کے حل کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرسکے ۔
پروگرام کی مدد سے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور مسائل سے متعلق آگاہی ملے گی، لوگوں کے سوچ میں تبدیلی آئے گی اور ہر مسئلے کو مختلف سمت سے دیکھے گا ۔