Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

آن لائن ایشین کراٹے اینٹی ڈوپنگ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا۔

اس ہفتے کی اہم خبریں

اسلام آباد:

ایشین کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام اور واڈا (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) کے زیراہتمام آن لائن ایشین کراٹے اینٹی ڈوپنگ سیمینار گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔

سیمینار میں ایشین کراٹے فیڈریشن سے منسلک مختلف ممالک کے 54 آفیشلز اور کوچز نے حصہ لیا اور سیمینار میں پاکستان کی نمائندگی قومی کوچ شاہ محمد شان اور ایشین کوالیفائیڈ ریفری اور آفیشل عظمیٰ اصغر نے کی، جن کے ناموں کی منظوری پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر نے دی۔

سیمینار کو سماجی رابطے کے ایپ پر سپین سے منعقد کیا گیا، ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے اولمپک پلاننگ کمیشن ہیڈ کوارٹر سپین کی رکن سارا وولف نے شرکاء کو واڈا (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) کے اغراض و مقاصد، اہداف اور اینٹی ڈوپنگ سے منسلک مختلف امور بارے آگاہی اور تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد آن لائن سیمینار میں وقفہ سوالات کا مرحلہ بھی رکھا گیا تھا جس میں اولمپک پلاننگ کمیشن کی رکن سارا وولف اور ان کے معاون نے شرکاء کے سوالات کے حوصلہ افزا جوابات دیئے۔

سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کوچ شاہ محمد شان نے کہا کہ ایسے انٹرنیشنل سیمینار زیادہ سے زیادہ منقعد ہونے چاہیئے جس سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو غیر ممنوعہ ادویات کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیئے، یہ ادویات صحت کے لئے مضر ہیں ان کا استعمال کھلاڑیوں کے لئے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے،

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں