کوئٹہ:
سیکرٹری تعلیم صبور کاکڑ نے کہا ہے؛ کوئی بھی قوم اور معاشرہ علم کے بغیر ترقی حاصل نہیں کرسکتا۔ اسلام میں علم کا حصول ہر مرد عورت پر فرض کردیا گیا ہے۔ بچوں میں کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک بہترین قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار شہید باز محمد کاکڑ ایڈووکِت فاونڈیشن کیجانب سے کتاب میلے کے موقع پر خطاب میں سیکرٹری تعلیم صبور کاکڑ اور فاونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے کوئٹہ انڈکس سے بات چیت میں کیا۔
سیکرٹری تعلیم صبور کاکڑ نے کوئٹہ انڈکس کو بتایا کہ لائبریری کا قیام علاقے میں تعلیمی شعور بیدار کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ضلعی صوبوں اور ڈویژنل سطح پرایسے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ تاکہ ہمارے آنیوالے اور بلخصوص نوجوانوں کو کتاب دوستی اور مطالعے کی طرف مائل کیا جاسکے۔
شہید باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ فاونڈیشن لائبریری کے چیئرمین ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے کوئٹہ انڈکس سے بات چیت میں کہا کہ کوئی بھی قوم اور معاشرہ علم کے بغیر ترقی حاصل نہیں کرسکتا۔ اسلام میں علم کا حصول ہر مرد عورت پر فرض کردیا گیا ہے۔ لائبریری کیجانب سے نوجوانوں میں تعلیمی شعور بیدار کرنے اور انہیں مطالعے کی طرف راغب کرنے کیلئے 2 روزہ کتاب میلے کا انعقاد جارہا ہے جس کو آگے بھی وسعت دی جائے گی۔
ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے بتایا کہ بلوچستان میں لائبریریوں کی کمی ہے جس کی وجہ سے نوجوان تعلیم اور مطالعے سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ کورونا کے پھیلاو کی وجہ سے اس میلے محدود کردیا گیا تاکہ کسی کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہو۔ اس میلے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اس میں نوجوان شرکت کریں اور اس سے بلوچستان کے نوجوانوں میں کتابوں کی خرید، عطیہ اور مطالعہ کرنے کا رجحان یپدا کیا جاسکے۔