کوئٹہ
رکن صوبائی اسمبلی بلوچسستان قادر علی نائل اور بی آر ایس پی کے چیف ایکزیکٹیو نادر گل بڑیچ نے این اوچا کی مالی تعاون سے بنیادی مرکز صحت کوئٹہ، پشتون باغ میں ٹیلی ھیلتھ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ایونٹ کے شرکاء میں بی آر ایس پی کےسینیئر مینجر پروگرامز ڈاکٹر شاہ نواز خان ، پروجکٹ منیجر میر حافظ، حکومتی نمائندوں(پی پی ایچ آئی) کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی جہنوں نے بی آر ایس پی کے صحت کے شعبے میں خدمات کو بےحد سراہا۔
اس موقع پر بی آر ایس پی کے پروجکٹ منیجر میر حافظ نے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوکر بتایا۔کہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) نے یو این اوچا کی مالی تعاون سے بلوچستان کے دور داراز علاقوں ضلع پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی اور کوئٹہ میں ٹیلی ھیلتھ سینیٹرز کھول رہےہیں جسکا بنیادی مقصد ماں اور بچے کی صحت کا خاص خیال رکھنا ہیں۔ اس ضمن میں ہم محکمہ صحت بلوچستان کے ساتھ ملکر مقامی خواتین کو صحت کے سہولیات فراہم کر رہےہیں ۔تاکہ دوران زچگی ماں اور بچے کی صحت خطرے سے باہر ہو۔اور دونوں تندرست و تواناں رہیں۔
ایونٹ کے آخر میں شرکاء کو بی آر ایس پی کے قائم کردہ ٹیلی ھیلتھ سینٹر کے سہولیات سے روشناس کرایا گیا۔