Thursday, January 23, 2025
No menu items!

بلوچستان کے دوبڑے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) نہیں ہے، ینگ ڈاکٹرز

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:

ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے صوبائی بیان میں محکمہ صحت کی جانب سے دفتر اوقات میں ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کے سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ آرڈر کو رد کردیاہے ۔یہاں جاری بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا سخت ترین فقدان ہے ہسپتالوں میں سٹی سکین ،ایم آرآئی کی فلمز نہیں ہے بلوچستان کے دوبڑے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) نہیں ہے

 

ینگ ڈاکٹرز نے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام کو خطوط لکھے ہیں اور پھر انہی خطوط کو سیکرٹریٹ بھی لیکر گئے ہیں اگر اس طرح ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے سیکرٹریٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے تو ہسپتال میں سہولیات کی فقدان کی نشاندہی کون کریگا.

 

سیکرٹریٹ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل سالہاسال جوں کے توں ہے مذکورہ مسائل اس وقت تک حل نہیں ہونگے جب تک ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف خود اس کے پیچھے سیکرٹریٹ کے چکر نہ لگائے سیکرٹریٹ میں کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد ان کی فال ایک برانچ سے دوسرے برانچ میں چلی جاتی ہے ۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن محکمہ صحت کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ اس قسم کے آرڈرز جاری کرنے سے گریز کریں کوئی ڈاکٹر شوق سے سیکرٹریٹ نہیں جاتا اگر اس کے مسائل خودبخود حل ہوجائے دوسری جانب سیکرٹریٹ نہ ہی تو کوئی سیر وتفریح کی جگہ ہے کہ جہاں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنا کام چھوڑ کر وہاں سیر وتفریح کیلئے جاتے ہیں

 

بیان میں کہاگیاکہ اگری دفتری اوقات میں ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی سیکرٹریٹ جانے پرپابندی ہے تو دوسرے اوقات میں سیکرٹریٹ سٹاف کہاں بیٹھتے ہیں کہ ڈاکٹر ز اپنے مسائل کیلئے ان کے پاس جائیں ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہاگیاہے کہ ہم محکمہ صحت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف کیخلاف ذاتیات پر مبنی آرڈرز جاری کرنے سے گریز کریں جس سے ڈاکٹرز وپیر امیڈیکل سٹاف میں نفرت پھیل جائے انہوں نے مطالبہ کیاکہ گزشتہ روز ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف کی سیکرٹریٹ جانے پر پابندی کو طور پر ہٹادی جائے ۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں