Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

چوتھی سائوتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ : بلوچستان کے کھلاڑیوں نے 2گولڈ، 2سلور اور 7برائونز میڈلز حاصل کرلیے۔

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:

32رکنی قومی ٹیم کی شاندارکامیابی میں بلوچستان کے 5مایہ ناز کھلاڑی جن میں نصیر احمد، محمد اویس ،شاہدہ، نازگل اور نرگس نے اپنا بھرپور حصہ ڈالا اور ملک کے لیے میڈلز بھی حاصل کیے۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نصیر احمد اور نرگس وطن عزیز کو گولڈ میڈل دلوانے میں سرخرو ہوئے،چوتھی سائوتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 2گولڈ، 2سلور اور 7برائونز میڈلز اپنے نام کیا،نصیر احمد 1گولڈ 2برائونز، نرگس 1گولڈ 1سلور اور1برائونز میڈل،شاہدہ 4برائونز میڈلز اور ناز گل نے 3برائونز میڈلز لیے۔

 

 

چوتھی جنوبی ایشیا ء کیڈٹ جونیئر، سینئر اور پہلی انڈر21 کراٹے چیمپئن شپ2017؁کولمبو سری لنکا میںپاکستان کراٹے ٹیم کی6 گولڈ،8سلو ر اور 11برائونز میڈلز کیساتھ کامیاب واپسی۔ قومی ٹیم کا لاہور پہنچنے پرPSB لاہور سینٹر کے ڈائریکٹر عبدالمجید، کراٹے فیڈریشن کے عہدیداران اور کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں پھولوں کے ہار اور ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا۔

چوتھی سائوتھ ایشین چیمپئن شپ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نصیر احمد اور نرگس وطن عزیز کو گولڈ میڈل دلوانے میں سرخرو ہوئے،نصیر احمد 1گولڈ 2برائونز، نرگس 1گولڈ 1سلور اور1برائونز میڈل،شاہدہ 4برائونز میڈلز اور ناز گل نے 3برائونز میڈلز لیے۔

پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین جناب محمد جہانگیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ قومی کراٹے ٹیم نے مالی مسائل کے باوجود کم کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی اور 19مختلف ویٹ کٹیگیریز میں کل 25میڈلز لیے،جن میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی سعدی عباس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور ایک برائونز میڈل لے کر اپنا لوہا منوایا۔

 

اسکے علاوہ بازمحمد اور کلثوم نے ہیٹرک کر کے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، نصیر احمد بھی 67کلوگرام میں اپنے اعزاز کے دفاع میں میں کامیاب ہوئے۔ سینئرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے ستارے شہباز خان نے بھی اپنی پہلی بین الاقوامی چیمپئین شپ میں وطن عزیز کے لیے طلائی تمغہ سینے پر سجایا، ملک کے لیے چھٹا گولڈ میڈل پلس68کلوگرام میں نرگس نے اپنے نام کیا۔

چوتھی سائوتھ ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لینی والی قومی کراٹے ٹیم کی شاندار کامیابی کے بعد کلھلاڑیوں اور پاکستان سپورٹس کے آفیشلز کا گروپ فوٹو۔ اس موقع پر شاہ محمد شان بھی موجود ہیں

واضح رہے کہ پاکستان کے ٹیکنیکل آفیشلز اور کوچزجن میں غلام علی،واصف علی،عرفان اللہ خان،  شاہ محمدشان، شاہ فیصل ،امتیاز علی اور محمدکاشف اسلم بالترتیب بطور جج اور کوچ ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشین کراٹے فیڈریشن کے ریفری/ججز اور کوچز امتحان پاس کرکے ایشین کوالیفائیڈجج اور کوچ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین جناب محمد جہانگیر نے بھی ٹیم، کوچزشاہ محمد شان اور خالد نور کی محنت اور کاوشوں کو سراہا اور اور کامیابیوں کی تعریف کی۔

 

32رکنی قومی ٹیم کی شاندارکامیابی میں بلوچستان کے 5مایہ ناز کھلاڑی جن میں نصیر احمد، محمد اویس ،شاہدہ، نازگل اور نرگس نے اپنا بھرپور حصہ ڈالا اور ملک کے لیے میڈلز بھی حاصل کیے۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نصیر احمد اور نرگس وطن عزیز کو گولڈ میڈل دلوانے میں سرخرو ہوئے،چوتھی سائوتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 2گولڈ، 2سلور اور 7برائونز میڈلز اپنے نام کیا،نصیر احمد 1گولڈ 2برائونز، نرگس 1گولڈ 1سلور اور1برائونز میڈل،شاہدہ 4برائونز میڈلز اور ناز گل نے 3برائونز میڈلز لیے۔

چوتھی سائوتھ ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لینی والی قومی کراٹے ٹیم کی شاندار کامیابی کے بعد کلھلاڑیوں اور پاکستان سپورٹس کے آفیشلز کا گروپ فوٹو، اس موقع پر شاہ محمد شان بھی موجود ہیں

واضح رہے پاکستان قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان کا تعلق بھی صوبہ بلوچستان سے ہے،جنہوں نے مذکورہ چیمپئین شپ میں قومی ٹیم کی بطور کوچ نمائندگی کی اور ایشین کراٹے فیڈریشن کے کوچز امتحانات پاس کرکے ایشین کوالیفائیڈ کوچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ٹیکنیکل آفیشلز میں غلام علی نے بطور ریفری/جج اپنی خدمات پیش کی اور انھوں نے بھی ایشین کراٹے فیڈریشن کے ججزامتحانات پاس کرکے ایشین کوالیفائیڈ جج کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں