کوئٹہ :
سردار بہادر خان ووئمن یونیورسٹی کے طالبات کی حالت غیر ہونے کا معاملہ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے سیکرٹری صحت کو ارسال کردی
جاگ نیوز کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے 2 طالبہ کے نمونے حاصل کرکے رپورٹ مرتب کی گئی ہے
رپورٹ کے مطابق ای کول آئی بیکٹریا پھیلنے سے طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔ مذکورہ بیکٹریا ملٹی ڈرگ ریزسٹنس کہلاتی ہے۔
تحقیاتی رپقرٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملٹی ڈرگ بیکٹیریا پر قابو پانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ جس پر قابو پانے کےلئے ایمپیم اور سولوزون ادویات کا استعمال ضروری ہے۔ مذکورہ ادویات مہنگے اور مارکیٹ میں اس کی باآسانی حصول ممکن نہیں ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس بی کے یونیورسٹی کے واٹر ٹینک سے ایک بار پھر سیمپل لینا ضروری ہے۔ وائس چانسلر نے واقعے کے اگلے دن طالبات تک رسائی نہیں دی۔
واضح رہے کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں فوڈ پوائزنگ سے 20 کے قریب طالبات کی حالت غیر ہوگئی تھی جنہیں بی ایم سی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی۔ جس کے بعد سیکرٹری صحت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر 15 دن کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی