Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

ہلال احمر کی 8 اگست شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خون کی عطیہ کا کیمپ

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں انجمن ہلال احمر بلوچستان صوبائی شاخ کی جانب سے ریجینل بلڈ سینٹر کے تعاون سے 8 اگست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے ایک انوکھے طرز کی سرگرمی کی گئی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے حصہ لیا۔

 

جمعہ کو انجمن ہلال احمر بلوچستان شاخ کی جانب سے حکومت بلوچستان کے ذیلی ادارے ریجینل بلڈ سینٹر کے اشتراک 8 اگست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خون کے عطیے کا ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہلال احمر کے رضاکاروں کے علاوہ ملازمین اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس ایک روزہ کیمپ میں ہلال احمر بلوچستان شاخ کے سینکڑوں رضاکاروں اور ملازمین نے خون کا عطیہ پیش کرکے 8 اگست کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

کوئٹہ، انجمن ہلال احمر بلوچستان شاخ کی جانب سے ریجنل بلڈ سینٹر کے اشتراک سے 8 اگست کے شہراء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خون کا عطیہ دیا جارہا ہے

 

ہلال احمر بلوچستان کے سیکرٹری ڈاکٹر عمران کے مطابق کیمپ کا بنیادی مقصد 8 اگست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا اور اس کیمپ میں عطیہ کیا جانیوالا خون انسانی جانوں کی تحفظ کیلئے بروئے کار لایا جائے گا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ خون کا عطیہ سب سے عظیم انسانی خدمت ہے جس کی مدد سے ہم اپنے لوگوں کی جانیں بچا سکتے ہیں۔

کوئٹہ، انجمن ہلال احمر بلوچستان شاخ کی جانب سے ریجنل بلڈ سینٹر کے اشتراک سے 8 اگست کے شہراء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے رضاکار خون کا عطیہ دینے کیلئے انتظار کررہے ہیں۔

 

اس دن کی مناسبت سے ہلال احمر کے سینکڑو رضاکار ملازمین خون عطیہ کرنے کیلئے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگ بھی اس کیمپ میں شریک ہیں۔ یہ سب لوگ یہی چاہتے ہیں کہ 8 اگست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے اور ان کی یاد میں اپنا خون کسی ضرورت مند کیلئے عطیہ کریں۔ اور لوگوں یہ شعور اجاگر کیا جائے خون دینے سے زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں