کوئٹہ؛
بلوچستان کے پہلے آن لائن اکیڈمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ انڈکس کی جانب سے ایک اور کاوش کی گئی ہے جس کے تحت کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ کے نام سے نجی سطح پر پہلی بار بلوچستان کے پہلے آن لائن ایجوکیشن سسٹم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس آن لائن اکیڈمی میں ابتدائی طور پر فوٹوگرافی کے مفت کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ انڈکس کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر دین محمد وطن پال کے مطابق دنیا بھر میں ایسے طلبہ اور طالبات کیلئے جو کسی وجہ کے باعث باقاعدہ طور کلاسز کیلئے وقت نہیں دے سکتے ان کیلئے آن لائن نظام کے تحت گھر بیٹے تعلیم دی جاتی ہے۔ لیکن اس آن لائن نظام تعلیم میں کئی پیچیدگیاں ہوتی ہے۔ کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ کے پورٹل میں ایسی کئی بے پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بہتر اور جدید طرز کا بنانے کیلئے کاوش کی گئی ہے۔
فوٹو گرافی کے اس کورس میں ابتدائی طور پر کیمروں سے متعلق معلومات کے علاوہ، کیمروں کے پروگرامز، اپریچر، آئی ایس او اور شٹرسپیڈ کے استعمال سے متعلق بتایا جائے گا۔ کورس کو مضامین کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس میں ہر مضمون کے پڑھنے کیلئے محدود وقت دیا جاتا ہے جبکہ اس کے بعد سوالات کے جوابات کیلئے بھی محدود وقت دیا گیا ہے تاکہ سوالات کے درست جوابات کی روشنی میں پرسنٹیج کے مطابق انہیں سند بھی جاری کیا جائے۔ واضح رہے کہ یہ سب ایک خودکار نظام کے تحت کیا جاتا ہے۔ جس میں کسی بھی فرد کی کسی قسم کی مداخلت کی گنجائش موجود نہیں ہے۔
کوئٹہ انڈکس انتظامیہ کے مطابق جرنلزم اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق مزید کورسز کا اہمتام بھی کیا جائے گا۔ تاکہ صوبے میں جرنلز کے طالبعلموں سمیت ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنیوالوں کی نہ صرف اہلیت اور صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکے بلکہ انہیں جدید طرز کے ڈیجیٹل میڈیا کے ضروریات اور جرنلز کے قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کرنے کی کوشش کی جائے گی