Thursday, January 23, 2025
No menu items!

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین کی صدارت میں ای بی کے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا انیسویں اجلاس میں مالی سال2021 کے اخراجات اور دیگر مالی معاملات کا جائزہ اور اگلے مالی سال سے متعلق سفارشات مرتب کی گئ۔

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا انیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کی۔ اجلاس میں ٹریثئررسردار بہادرخان وومن یونیورسٹی منظور حسین، ممبر ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ٹریثئرر یونیورسٹی آف بلوچستان سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔

سردار بہادر وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے انیسویں اجلاس کی صدارت کررہی ہے

اجلاس میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے مالی سال2021 کے اخراجات اور دیگر مالی معاملات کا بغور جائزہ لیا گیا۔جبکہ رواں سال میں جاری اور مستقبل میں منصوبہ جات کے متعلق جامع گزارشات مرتب کرکے وائس چانسلر کو پیش کی گئ جنہیں مزید جائزہ کے بعد جامع کی سینڈیکیٹ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے بجٹ اور اگلے مالی سال سے متعلق سفارشات مرتب کی گئ۔ اجلاس میں جامعہ کی حج پالیسی، ہیلتھ پالیسی اور انٹرن شپ پالیسی پر بھی سفارشات مرتب کی گئ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبران کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں