مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر عبدالرحیم کاکڑ میر یاسین مینگل قیوم آغا، حضرت علی اچکزئی اور دیگر نے پریس کانفرنس پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے سے تمام کاروباری مراکز کھلے رہے ہیں کسی قسم کا لاک ڈاون نہیں کریں گے لیکن تاجر سمارٹ لاک کے پابند ہوں گے۔
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 8 سے 16 مئی تک کسی قسم کی لاک ڈاون نہیں ہوگی۔ ہفتے کے دن سے تمام کاروباری مراکز کھولے رہیں دکانیں زبردستی بند کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے
حکومتی پالیسیوں سے ہمارا کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا اب مزید متحمل نہیں ہوسکتے۔ کسی صورت بھی مکمل لاک ڈاون نہیں کریں گے تمام کاروباری مراکز میں کاروبار ہوگا۔ عید کیلئے تاجر ادھار پر سامان لائے ہیں عید کا سیزن ہے انتا زیادہ نقصان نہیں اٹھاسکتے۔
تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ پچھلے سال سے کروڑوں کے نقصانات ہوئے ہیں کاروبار کی بندش سے ہم پر معیشت کے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔ اانتظامیہ زبردستی کرکے تصادم کی طرف لیجانے کی کوشش میں ہے۔
انتظامیہ تاجروں کے ساتھ ملکر لائحہ عمل طے کریں۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام دروازے کٹکھائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی وزیراعلی چیف سیکرٹری سب سے اپیلیں کی لیکن کسی نے بات نہیں سنی