اسلام آباد
اے اے اے ایسوسی ایٹس نے گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کا آغاز ربیع الاول شجر کاری مہم کے زریعے ایف 9 پارک ، اسلام آباد سے کر دیا۔ یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کے گرین اینڈ کلین پاکستان کے وژن کے مطابق ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شرکت کی۔ سینیٹر پی ٹی آئی فوزیہ ارشد ، ترکی کی میڈم سفیر Zlatomira Yurdakul ، کنٹری ہیڈ ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TiKA) مسٹر گوخان اموت ، ترکی کے ایجوکیشن کونسلر سفارت خانہ ڈاکٹر الہامی ایرانسی ، کنٹری ہیڈ ترک ریڈ کریسنٹ مسٹر ابراہیم کارلوس دیگر معززین میں شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات،ایم ڈی اے اے اےایسوسی ایٹس کرنل (ر) شہزاد علی کیانی بھی اس موقع پرموجود تھے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قدرتی ماحول کو بچانے کے لیے شجرکاری مہم کو فروغ دینے کے لیے ایک پودا لگایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوے انہوں نے اے اے اے ایسوسی ایٹس کے گرین انیشیٹو کی تعریف کی۔ انہوں نے اسلام میں درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے ایک فلاحی کام قرار دیا۔
ایم ڈی اے اے اے ایسوسی ایٹس کرنل (ر) شہزاد علی کیانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے ماحول کی حفاظت اور تحفظ کی ضرورت پر بہت زور دیا۔ ایم ڈی اے اے اے ایسوسی ایٹس شہزاد علی کیانی نے کہا ، "اے اے اے ایسوسی ایٹس پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کا سبز اقدام گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ ہم ایک بڑے اور سرسبز پاکستان کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
اے اے اے ایسوسی ایٹس جڑواں شہروں کی اعلی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں شامل ہے اور صاف ستھرے اور سرسبز پاکستان کے مستقبل کے لیے شجرکاری کی اہمیت کے لیے آواز اٹھا رہی ہے۔ ربیع الاول پلانٹیشن ڈرائیو اے اے اے ایسوسی ایٹس 1 لاکھ پلانٹیشن ڈرائیو کا ایک حصہ ہے۔