کوئٹہ
صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے انسٹیٹیوٹ فار اسپیشل چلڈرن میں سپورٹس ڈے کی تقریب میں شرکت کی تقریب میں ادارے کے پرنسپل مسز فوزیہ اسحاق، صدر کمال حسن صدیقی، جنرل سیکرٹری جمیل افضل، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپیشل بچوں میں بھی صلاحیت کی کوئی کمی نہیں بس انکی صلاحیتوں کو بروے کار لانے کیلئے انہیں پلیٹ فارم فراہم مہیاکرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یہ بچے بہت ہی خاص ہوتے ہیں والدین اور اساتذہ انہیں زیادہ سے زیادہ وقت دیں تا کہ وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہو انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انکو سب سے زیادہ عزت و احترام کا مقام حاصل ہونا چاہیے
انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اسپیشل بچوں کیلئے بھی بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے گی ایونٹ میں موجود قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی افراد کا سب سے اہم مسئلہ انکی ذہنی و جسمانی بحالی اور معاشرے میں باعزت مقام کا حصول ہے
انہوں نے کہا کہ انکی تعلیمی ضروریات احسن طریقے سے پوری کی جائیں اور انھیں مناسب روزگار فراہمی ہو تو یہ بچے معاشرے کا کارآمد شہری بنا سکتے ہیں تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں میڈلز بھی تقسیم کیے۔