Sunday, June 29, 2025
No menu items!

اباکس کنسلٹنگ پاکستان ہو اوے کا کلاڈ کنسلٹنگ پارٹنر بن گیا

اس ہفتے کی اہم خبریں

اسلام آباد
اباکس کنسلٹنگ ٹیکنالو جی پر ائیویٹ لمیٹڈ پاکستان ہو اوے کا کلاڈ کنسلٹنگ پارٹنر بن گیا ۔اباکس کنسلٹنگ تین دہائیوں سے کاروباری اداروں کے لیے تبدیلی کا شراکت دار رہا ہے جس سے انہیں نئی ٹیکنالوجیز اپنانے میں مدد ملی ہے ۔

دبئی میںایکسپو 2020 کی تقر یب کے دوران مفاہمت کی یا دداشت پر سی ای او با کس کنسلٹنگ فاطمہ اسد سید اور صدر ہواوے فرینک ڈائی نے دستخط کئے ۔ اباکس کنسلٹنگ کا ہو اوے کلا ڈ کے ساتھ یہ نیا اتحاد بڑے پیمانے پر ایپلی کیشنز ، سی آر ایم ایس، بزنس ایپلی کیشنز ، کسٹم ایپلی کیشنز ، ونڈوز اور یونکس ورک بوجھ ، کلاڈ نیٹیو ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ ، تجزیات ، صنعتوں کو کلاڈ میں منتقل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر سی ای او اباکس کنسلٹنگ فاطمہ اسد سید نے کہا کہ ہو اوے کلاڈ کیساتھ اتحاد ٹیکنالو جی کی دنیا میں نیا باب ہو گا ، کا روبارکو ڈیجیٹل طر یقو ں سے چلانے میں یہ اتحاد کا رگر ثابت ہو گا ۔ ہم کا روبار کو ڈیجیٹل طریقوں سے ترقی کے قابل بنا ر ہے ہیں ۔ہو اوے کلاڈ مڈل ایسٹ کے صدرفرینک ڈائی نے اپنی تقر یر میں کہا کہ اباکس کنسلٹنگ کیساتھ مل کر ہو اوے کلاڈ کی صلا حیتو ں کو پا کستان کے صارفین تک پہنچا ئیں گے ،ہو اوے کلاڈ پر ایپلی کیشنز کی بڑھتی ہوئی تعداد تمام کاروباری ڈومینز کو پورا کرنے، صارفین کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کو آگے بڑھانے میں اہم سنگ میل ہے ۔اباکس کنسلٹنگ مارکیٹ کی جانکاری اور تکنیکی مہارت فراہم کر ے گا ۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں