کوئٹہ
عورت فاونڈیشن بلوچستان اور ساوتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کے اشتراک سے جذبہ پروگرام کے تحت خواتین ووٹرز نیٹ ورک اور جزبہ ضلعی فورم کی ممبران کا صوبائی الیکشن کمیشن اور نادرا کے ساتھ مکالمہ صوبائی الیکشن کمیشن میں بروز جمعرات منعقدہ کیا گیا۔جس میں سماجی سطح پر متحرک خواتین کونسلرز، خواجہ سراء، وومن ووٹرز نیٹ ورک کے 6 متحرک ممبران، وومن لیڈرز گروپ کی خواتین ممبران ، نادرا صوبائی دفتر کے جناب واحد شیرانی، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندےاور طلباء نے شرکت کی۔
مکالمہ کی صدارت صوبائی الیکشن کمیشنر جناب فیاز حسین مراد نے کی۔ صوبائی الیکشن کمیشنر جناب فیاض مراد نے خواتین ووٹرز نیٹ ورک کے ممبران کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا تعاون ہر سطح خواتین کی رہنمائی کے لئے رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر ایسے خواتین کی شناخت کریں جن کے پاس ابھی تک قومی شناختی کارڈ موجود نہیں اور ان کا نام ووٹنگ لیسٹ میں اندراج نہیں ہے۔ تاکہ نادرا ان کے شناختی کارڈ بنانے میں ان کی رہنمائی اور مدد کر سکیں۔ انہوں کہا کہ آج بھی کوئٹہ میں ایسے علاقے موجود ہے جہاں پر خواتین کے شناختی کارڈ بنانے کی ریشو بہت کم ہے۔ انہوں نے عورت فائونڈیشن کے کام سراہتے ہوئے کہا عورت فاونڈیشن وہ واحد ادارہ ہے جنہوں نے خواتین کو سیاسی و معاشی عمل میں ان شرکت یقینی بنائی۔
آج بھی عورت فائونڈیشن الیکشن کمیشن کے مقصد کو لے کر چل رہا ہے۔ اجلاس میں خواتین نے بحث کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ اس وقت دیہی علاقوں سمیت شہری علاقوں میں بھی خواتین کی بڑی تعداد قومی شناختی کارڈ سے محروم ہیں اور وہ ووٹ کی اہمیت و افادیت سے بھی آگاہ نہیں، انہوں نے اس بات کا اعائدہ کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں ان خواتین کو شناختی کارڈز بنانے اور ووٹر لیسٹ میں اندراج پر مائل کریں گے جن کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں ہے۔ اس دوران نادرا کے نمائندے عبدالواحد شیرانی نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کا حصول سب کا بنیادی حق ہے اور شناختی کارڈ ہے جمہوریت کی پہلی سیڑھی ہے جس پر قدم رکھ کر خواتین سیاسی عمل ایک بہتر کردار ادا کر سکتی ہے۔ مکالمہ سے خطاب کرتے ہوئے عورت فاؤنڈیشن بلوچستان کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر علاوالدین خلجی نے کہا کہ عورتوں کی شرکت کے بنا جمہوریت ادھوری ہے۔
انہوں کہا کہ عورت فاؤنڈیشن اپنے جذبہ پروگرام کے تحت بلوچستان کے چار اضلاع میں خواتین کی سیاسی عمل شرکت کے حوالے سے شعور و آگاہی دے رہی ہے تاکہ آنے والے لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں زیادہ سے زیادہ خواتین اس نظام کا حصہ بنیں۔
ریجنل الیکشن کمشنر طاہر حسن صاحب نے کہا کہ ہم جذبہ پروگرام کے تحت ضلع کی سطح پر وومن ووٹرز نیٹ ورک کے 2 ممبران خواتین اور ایک خواجہ سراہ کو ضلعی الیکشن کمیشن کی جیندر کمیٹی میں شامل کریں گے۔ تاکہ خواتین بحیثیت ووٹرز اور بحیثیت امیدوار کو درپیش مسائل پر بات چیت کی جائے اور اس کے حل کے لئے ممکن کوشش کی جاسکیں۔ اس طرح سیاسی عمل میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ ممکن کیا جاسکتا ہیں۔