Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

خواتین کے حقوق کی پامالیوں کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ثناء درانی

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ
بلوچستان کی سیاسی و سماجی رہنماء اور سابق رکن بلوچستان عوامی پارٹی ثناء درانی نے بلوچستان میں جاری سیاسی صورتحال میں خواتین اراکین پارلیمنٹ کی غائب کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کے حقوق کی پامالیوں کی زندہ مثال خواتین ممبران صوبائی اسمبلی کو اپنے رائے اور ووٹ کے حق سے محروم رکھنا ہے۔ صوبے کی تاریخ میں جام حکومت خواتین کی انسانی شرعی آئینی قبائلی اور اخلاقی حقوق غصب کرنے میں پہلے نمبر پر آگئی ہے

اپنے جاری کئے گئے بیان میں ثناء درانی نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کی ہر شعبے زندگی میں دبانے اور انکے حقوق غصب کرنے میں ماہر ہے ہماری خواتین یونیورسٹی کالجز کی اسٹوڈنٹس بچیاں ینگ ڈاکٹرز سیاسی ورکرز مائیں بہنیں اپنے حقوقِ کے لیے سڑکوں پر آئے روز احتجاج کرتی رہی ہیں جنھے بزور طاقت لاٹھی دبانے کی کوششیں جام حکومت کی ناکامی کو منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی میں خواتین کی آواز دبانے انکے حقوق چینے کے ماہر جام اب خواتین اسمبلی ممبران کو بھی اپنی مرضی سے استعمال کرنا چاہتے ہیں جام اسمبلی میں مقابلے کی بجائے مظلوم خواتین ممبران کو اپنی سیاست کے محرے کو طور پر چلانا چاہتے ہیں جو صوبے کی روایات کی دھجیاں بکھیرنے کی مترادف ہے۔

پی اے پی کی سابق رکن نے مزید بیان میں کہا کہ خواتین ممبران بھلے وزیر اعلیٰ کو ووٹ دیں لیکن انھے راتوں رات اسمبلی سے غائب کرنے اور انکے پیش نا ہونے پر الٹا انکا شکریہ ادا کرنا صوبے کی پارلیمانی روایات کے لئے صرف خواتین کو قربان کرنا جام حکومت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکا ہے. انہوں نے کہا کہ تحرک عدم اعتماد والے دن خواتین ممبران کا یوں اچانک غائب ہونا حکومتی دباؤ اور عام خواتین کی زندگیوں کی سلامتی اورصوبے میں امن و امان پر سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرنائی زلزلے کی متاثرخواتین اور بچے بے سر و سامان ابتک حکومتی امداد کے منتظر ہیں اور جام اپنی حکومت بچانے کے لئے ہارس ٹریڈنگ کرتے پھر رہے ہیں صوبے کی خواتین جام کی ان تاریخی کوتاہیوں اور حقوق غصب کرنے کے جرائم کبھی معاف نہیں کرینگی۔صوبے کی سیاسی تاریخ میں جام حکومت جیسی نااہل حکمران آج تک نہیں گزرے. عوامی دعا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہو تاکہ محسور صوبائی اسمبلی ممبران صوبائی اداروں بیوروکریسی سماجی و سیاسی کارکن اس نااہل ناکام ڈھونگ حکومت کے شر سے محفوظ ہوجائے۔

انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ جام حکومت کے ساتھ کھڑی اتحادی جماعتیں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی میں برابر کی شریک ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں وہ پارٹی کے اتحادی بنیں ناکہ فرد واحد کے کیونکہ سیاسی پارٹیاں رہ جاتی ہیں جبکہ افراد اپنی راہ لیتے ہیں. باپ پارٹی میں خواتین کے حقوق کے غاصب جام کے خلاف میرے بیانیے اور احتجاجی استعفیٰ کو آج پارٹی کی تمام سینئیر قیادت اور پارلیمانی ممبران نے سچ ثابت کردیا ہے۔صوبے میں خواتین کے استحصال خصوصاً خواتین ممبران کا جام حکومت میں یوں اچانک غائب ہونے اور خواتین کو ہر میدان میں دبانے جیسے غیر قانونی غیر اخلاقی سرگرمیوں پر میں جلد انسانی خصوصاً خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی اقوام متحدہ کے تمام اداروں کو نوٹس لینے کے لئے خط لکھوں گی۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

“vulkan Vegas Kasyno Online ️ Legalne Polskie Kasyno

Vulkanvegas Casino Pl ᐉ Oficjalna Strona Vulkan VegasContentZasady Odpowiedzialnej Gry W Vulkan Las Vegas"Vulkanvegas Casino PlGry Z Krupierami Em...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں