Thursday, January 23, 2025
No menu items!

سرکاری ہسپتالوں میں اصلاحات کررہے ہیں، ڈاکٹر ربابہ

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کےلئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں اصلاحات کےلئے اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آسکے،بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کےلئے کیفیٹیریا کا قیام خوش آئند ہے،ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کے لئے بنائے گئے کیفیٹیریا کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی محتسب نذر بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد محمود،پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ وردگ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر احمد عباس، ودیگر بھی موجود تھے۔اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی،صوبائی محتسب نذر بلوچ و دیگر کا بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے ہسپتال آمد پر استقبال کیا.

صوبائی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کے لئے بنائے گئے نئی کیفی ٹیریا کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری روز اول سے ہی یہ کوشش رہی ہےکہ سرکاری ہسپتالوں میں اصلاحات لائی جائے اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں تاکہ عوام کو صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آسکے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور وہاں مریضوں کی لئے صحت کی سہولیات میں بہتری کےلئے کوئی لمحہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے میڈیکل سپرٹینڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال ،بی ایم سی ایچ میں خدمات قابل ستائش ہیں.

انہوں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تحفظات اور مسائل کے حل کےلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو درپیش مشکلات اور مسائل سے متعلق باہمی مشاورت کی جائے گی تاکہ معاملات کو باحسن طریق حل کیا جا سکے اس سلسلے میں ہم ہر ممکن تعاون کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اس موقع پر ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کا کیفی ٹیریا کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے آج پورا کر دیا گیا ہے جب طبی، نیم طبی اور دیگر عملے کو ہسپتال میں مسائل درپیش ہوں گی تو وہ اپنے فرائض منصبی درست طور پر ادا نہیں کر پائیں گے ہماری کوشش ہے کہ ڈاکٹرز، ہسپتال عملےاور مریضوں کےلئے سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے اس کےلئے ٹیم ورک ہی نتیجہ خیز
ثابت ہوتا ہےاس موقع پر ہسپتال کے پروفیسرزاور ڈاکٹرز نے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی کی سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار میں بہتری کےلئے خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں ان کی کاوشیں جاری و ساری رہیں گی۔

- Advertisement -spot_img
پاکیزہ خان
پاکیزہ خانhttps://quettaindex.com
پاکیزہ خان پاکستانی فری لانس صحافی ہے اور کوئٹہ انڈکس کے لیے صحت جیسے اہم مسائل پر رپورٹنگ کرتی رہی ہے اور وہ ڈاکومینٹری سکپرٹنگ پر بھی عبور رکھتی ہے۔ پاکیزہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ وہ صحافت کے علاوہ فلم انڈسٹری سے بھی منسلک ہے
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں