کوئٹہ:
بلوچستان عوامی پارٹی کی خاتون رہنماء مینا بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کیخلاف وقت اور انرجی ضائع کرنے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے. وزیراعلی استعفی دیں گے نہ عدم اعتماد کامیاب ہوگی. کوئٹہ انڈکس سے بات چیت کرتے ہوئے مینا بلوچ کا کہنا تھا کہ کامیاب عدم اعتماد اور جام کمال خان کو ہٹانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ ناراض اراکین کہ رہی ہیں کہ جام صاحب کی کار کردگی مایوس کن ہے یہ حضرات زرا بتائیں کہ 3 پشتوں سے اقتدار میں رہے ہیں اپنے حلقوں کے لیے آج تک کون سے ترقیاتی کام کیے ہیں اپنا حلقہ نہیں سنبھال سکتے بلوچستان کیسے چلائیں گیں ۔
مینا بلوچ نے کوئٹہ انڈکس کو بتایا کہ جام کمال خان کے پاس ابھی بھی اکثریت ہے جام کمال خان کی حکومت مضبوط ہے ۔ -جو لوگ کل تک وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے زیادہ جام کمال خان کی کاموں تعریف کرتے تھے آج انکو سب خراب نظر آ رہا ہے لیکن موصوف بھول رہے ہیں کہ انکا سارا رکارٹ سوشل میڈیا پر موجود ہے ۔ -اور چند عقل قل کی ٹویٹر پر غیر سنجیدہ اور بچکانہ بیانات نے بلوچستان کی سیاسی روایات کو روندھ ڈالا ہے جام کمال خان ٹویٹر پرآپ کے جھوٹے دعوے اور الزامات سے تو کمزور نہیں ہو سکتے ہاں البتہ موصوف اپنا قد کم کر رہے ہیں ۔