کھیل کھلاڑی کھیل بچوں کی ذہنی وجسمانی نشوونماکرتے ہیں، حنیف حسین

کھیل بچوں کی ذہنی وجسمانی نشوونماکرتے ہیں، حنیف حسین

-

- Advertisment -

کوئٹہ;

گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین نے کہا ہے کہ کہا کہ کھیل زندگی کی علامت ،صحت وتندرستی کے ضامن اور تعلےم وتربیت کا بہترین ذریعہ بھی ہیں ،صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ا سکول کی سطح سے کھیلوں کو فروغ دیا جائے کیونکہ نکہ کھیل طلبا وطالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیںجبکہ کھیل طلبہ کی کردار سازی اور نفسیاتی تربیت کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں ۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ڈی اے سکول گوادرکے پرنسپل ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین کا کہنا تھاکہ اعلیٰ معیار کی تعلیم کے فروغ مےں پرائیو یٹ اسکولوںکا کردار فراموش نہیںکیاجاسکتا،پرنسپل ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی قیادت میںجی ڈی اے ا سکول گوادر معیاری تعلیم کے ذریعے باشعور نوجوان نسل پروان چڑھارہا ہے کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی روشن ، خود مختار ، پُر امن اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں،

 

ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے جی ڈی اے اسکول گوادرکوایک ایسی مثالی تربیت گاہ میں تبدیل کردیا ہے جہاں اعلیٰ درجے کی تدریس اور شاندار تربیت سے طالب علم معاشرے مےں مثبت تبدیلی لانے کا ویژن لے کر نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو پُر امن بنانے کیلئے تعلیمی اداروں کو اپنا تعلیمی ،اصلاحی اور اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین نے کہا کہ صحت مند اور باشعور معاشرے کی تشکیل کیلئے ا سپورٹس سائنسزاینڈ فزیکل ایجوکیشن کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے ،

 

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع نے دنیا کو گلوبل ولیج بنا دیاہے دنیاکے اس بدلتے ہوئے دور میں اسپورٹس سائنسزاینڈ فزیکل ایجوکیشن کے شعبے نے بہت زیادہ ا ہمیت اختیار کر لی ہے لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ اسپورٹس سائنسزاینڈ فزیکل ایجوکیشن میں ایسے پرفیشنلز تیارکئے جائیںجو انسانی ،سماجی ،معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں