Sunday, June 29, 2025
No menu items!

نوجوان بلوچستان کے افرادی قوت میں اضافہ کرسکتے ہیں. روبینہ شاہ

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ
بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کہ رہنماء محترمہ روبینہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بلخصوص بلوچستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی آبادی ہے جن کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے. نوجوانوں کی خدمات بروئے کار لاکر ہم بلوچستان کے افرادی قوت میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں.

 

کارنر میٹنگ سے خطاب میں بی اے پی خواتین ونگ کہ سینئر رہنماء محترمہ روبینہ شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو تکنیکی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے. ہمیں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مختلف نوعیت کے تربیتی مواقع دینا ہوں گے تاکہ مستقبل میں ایک بہتر تربیت یافتہ اور تکنیکی افرادی قوت صوبے کو دیا جاسکے کیوں کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا سرمایہ ہے اور نوجوانوں سے ہی ملک و قوم کا مستقبل وابستہ ہوتا ہے.

روبینہ شاہ نے میٹنگ سے خطاب میں نوجوانوں بلخصوص خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ان کیلئے ایک بہتر موقع ہے کہ وہ دستیاب وسائل اور تربیتی مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مستقبل کو سنوارے تاکہ مستقبل میں وہ قوم کی خدمت کرسکے.

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Find Trustworthy Online Gambling Establishment Ireland Sites With Our Help

Top 10 Casino Gambling Web Sites For Real Cash Within The Usa 2025ContentWhat Are The Best Online Casinos For...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں