Thursday, January 23, 2025
No menu items!

پہلی بار یونیورسل فائٹ لیگ کا انعقاد کوئٹہ میں کیا جارہا ہے

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛

پاکستان کی تاریخ پہلی بار بلوچستان میں یونیورسل فائٹ لیگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں پورے ملک سے 100 کے قریب مرد و خواتین کھلاڑیوں کے مقابلے کرائے جارہے ہیں۔ جس کی کامیابی کے بعد پاکستان میں پہلی بار عالمی سطح کے باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

 

یو ایف ایل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رحمت گل آفریدی، منصور درانی اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ باکسنگ کے اس مقابلوں کا مقصد ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ قومی سطح سے بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کا انعقاد پاکستان میں ممکن بنایا جاسکے۔ باکسنگ کے یہ مقابلے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ جس میں ملک کے نامور باکسرز حصہ لے ہے ہیں۔ ان مقابلوں کے مردوں کے آٹھ ویٹ کٹیگریز اور خواتین کے دو ویٹ کٹیگیریز میں مقابلے کرائے جائیں ۔ یونیورسل فائٹ لیگ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ مقابلے اپنی مدد آپ کے تحت کرائے جارہے ہیں جس میں بھاری رقم کے انعامات بھی دیئے جارہے ہیں۔

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں