کوئٹہ؛
انسانیت کی خدمت کی خاطر ذاتی جائیداد بھی فروخت کرنی پڑی ۔ پوری ٹیم رضاکارانہ طور پر کام کررہی ہے۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ جتنے بھی کام کئے ہیں سب اپنی مدد آپ کے تحت کئے۔ اپنے لوگوں کی خدمت زندگی کا اولین ترجیح ہے۔ مختلف سماجی شعبوں میں خدمات سر انجام رہے ہیں تاکہ لوگوں کے مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن و سابق رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں کو ایمان پاکستان کی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایمان پاکستان بلوچستان صدر داد علی جتک اور اراکین عائشہ ، فضیلہ، بی بی جان اور دیگر بھی موجود تھیں۔
مزید تفصیل ویڈیو میں