کوئٹہ
دیوالی کی اس تہوار میں تمام مذاہب اور اقوام کے لوگوں کی شرکت بین المذاہب ہم آہنگی کو قائم و دائم رکھنے کے لیےایک بہترین مثال ہے۔ آ ج کے اس پروگرام میں شرکت نے ثابت کردیا کہ ہمارے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے اور اس صوبے اور اس سرزمین پر امن قائم کرنے کے لیے ہم سب متحد اور ایک ہے۔ دیوالی، عید، کرسمس یا پھر دوسرے مذاہب کے تہواروں میں شرکت سے یہاں کے لوگوں میں نفرتیں ختم ہوں گی اور محبتیں جنم لے گی۔ ہندو برادری کے دیوالی کی تہوار کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کی سربراہ اور سابق رہنمادرانی نے خطاب کیا۔
ثنا درانی کا کہنا تھا؛ آج کے اس دیوالی کی خوشیوں میں مختلف مذاہب اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ ہمارے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے اور یہاں ہم سب متحد نظر آرہے ہیں جوکہ امن کا پیغام دے رہا ہے۔ ہمارا مذہب امن کا پیغام اور دیگر مذاہب کے احترام کا پیغام دیتا ہے۔ امن ایک ایسا پیغام ہے جو ہر مذہب میں ملتا ہے۔ ہم نے ایک مثال قائم کردیا ہے کہ تمام مذاہب نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ملکر امن کے لئے کوششیںکی ہے۔
دیوالی کی تقریب سے خطاب میں بلوچستان عوامی پارٹی کی سابق رہنما نے کہا؛ آج اس تقریب میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ ہم سب امن پسند لوگ ہے۔ ہم سب کولوگ انسانیت کے رشتے سے بندھے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ اسی طرح یکہجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں ہم انتشار پھیلانے کو ناکام بنا سکتے ہیں اور اپنے اور معاشرے کو باشعور اور ترقیافتہ بناسکتے ہیں۔ یہاں موجود مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملکریہاں اس صوبے میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔