Sunday, February 2, 2025
No menu items!

سعیدہ فدا نے انٹریونیورسٹی وشو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

اس ہفتے کی اہم خبریں

مچھ
مچھ بولان سےتعلق رکھنے والی بلوچستان کی باہمت بیٹی باکسر سعیدہ فدانےآل پاکستان انٹریونیورسٹی وشو چیمپئن شپ2021/2022 کے سلسلے میں خان عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں منعقد کیے جانے والے مقابلوں میں جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا سعیدہ نے کوارٹر فائنل پشاورجبکہ سیمی فائنل سرگودھا اورفائنل میں LP لاہور کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کی ایونٹ میں ملک بھرکے مختلف کلبس کی خواتین باکسرز نے حصہ لیا بلوچستان کی باہمت بیٹی سعیدہ فدا کو باکسنگ کی دنیا میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ہونے والی مقابلوں میں مسلسل فتوحات کا اعزاز بھی حاصل ہیں

مچھ سے تعلق رکھنے والی وشو کی کھلاڑی سعیدہ فدا دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ (تصویر بشکریہ عمران سمالانی)

آزربائیجان ایران اور مختلف ممالک کی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرکے فتوحات حاصل کرکے ملک کانام روشن کرتی آرہی ہے اسکے علاوہ سعیدہ فدا کو قومی سطح پرمنعقد ہونے والی ایونٹ میں شاندار اور نمایاں کارکردگی وکامیابی پر درجنوں گولڈ میڈلز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے یاد رہیکہ سعیدہ فدا مچھ سے تعلق رکھنے والی مرحوم کان کن فداحسین کی بیٹی اورنیشنل پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی رکن حمیدہ فدا کی چھوٹی بہن ہے بلوچستان کی خواتین کک باکسرز میں سعیدہ فدا نے اپنا ایک مقام بنالیا ہے مسلسل فتوحات کیوجہ سے بلوچستان کی پہچان بن چکی ہے

سعیدہ فدا کا کہنا ہے کہ کک باکسر بننا انکی پچپن سے شوق تھا والدین اور فیملی کی بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کیوجہ سے کک باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور جنون اور بھرپور محنت کی لگن اور محنت کی بدولت آج وہ اس مقام تک پہنچ چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر خواتین کو اپنی ٹیلنٹ منوانے کیلئے مناسب پلیٹ فارم فراہم کی جائے تو بلوچستان کی خواتین کسی سے کم نہیں ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انھوں نے بتائی کہ ایران اور آزربائیجان سمیت مختلف عالمی مقابلوں اور ملکی سطح پر بلوچستان کی خواتین کک باکسرز نے جو کارکردگی اور جوہر دیکھا ئی ہیں وہ ایک زندہ مثال ہے انھوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر کک باکسنگ جیسی دلچسپ کھیل کو فروغ دینا چائیے اس سے شہریوں کو سستی تفریح اور معاشرے میں سماجی برائیوں کے خاتمے کیساتھ نوجوان نسل کو اپنی ٹیلنٹ منوانے کا مواقع ملے گی

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں