دبئی
پاکستان باکسنگ کے نوجوان باکسرمحمد وسیم نے جمعہ کی رات متحدہ عرب امارات (یو ای اے) کے موٹو اسپیس دبئی میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (ڈبلیو بی اے) کے 12 راؤنڈز فلائی ویٹ مقابلے میں رابر بریرا کو شکست دی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر راونڈ تین منٹ پر مشتمل تھا۔
محمد وسیم نے بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنے حریف کو رنگ میں پاؤں جمنے نہیں دیا۔ اس نے ان گنت بار حملہ کیا اور اہم پوائنٹس حاصل کیے۔اور اس طرح محمد وسیم نے اپنے مخالف باکسر کو ہرا کر ڈبلیو بی اے WBA سلور بیلٹ ورلڈ چیمپئن بن گئے اور WBC ایلیمینٹر ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ پاکستانی قوم کی جانب سے محمد وسیم کو سلور بیلٹ ورلڈ چیمپئن بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔