Thursday, January 23, 2025
No menu items!

اے اے اے ایسوسی ایٹس کو آر سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازاگیا

اس ہفتے کی اہم خبریں

اسلام آباد
اے اے اے ایسوسی ایٹس کو 33ویں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈز 2021 کی تقر یب میں “دہائی کے بہترین کاروباری گروپ” کے طور پرایو ارڈسے نوازا گیا ۔

سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے منعقد ہونے والی تقریب میں ایم ڈی اے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل شہزاد علی کیانی(ر)نے سری لنکن وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے سے ایوارڈ وصول کیا۔تقریب میں سری لنکن وزیر تجارت ڈاکٹر بندولا گونا ورد، وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری رزاق داؤد، آر سی سی آئی کے صدر رؤف ندیم، پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر تنویر احمد بھٹی، تجارت اور سرمایہ کاری کی اتاشی عاصمہ کمال سمیت دونوں ممالک کے وفود بھی شریک تھے ۔

تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے ایم ڈی اے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد علی کیانی نے کہا کہ ایوارڈ کوئی انتہا نہیں ہے بلکہ بہترین کارکردگی کے لیے ہماری مسلسل کوششوں کا اعتراف ہے۔ اے اے اے ایسوسی ایٹس اپنا سفر جا ری رکھے گا ۔بہترین تجارتی شراکت دار ی دونوں ممالک کے عوام سے تعلقات کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے میں مدد کرے گی۔ اے اے اے ایسوسی ایٹس پاکستان کے معروف کاروباری اداروں میں سے ایک ہے، جس کی بنیادی توجہ پائیدار ترقی پر ہے ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کادو طرفہ کاروبار فی الحال 1.2 ملین ڈالر ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں ممالک میں 2 بلین ڈالر سے زائد کی باہمی تجارت کے امکانات موجود ہیں۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں