کوئٹہ؛
پولیو ایک موذی مرض ہے جس کی وجہ سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہوجاتے ہیں ۔ دنیا نے اس مرض کے خلاف مشترکہ طور پر لڑ کر اسے ختم کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ لیکن پاکستان اور ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان میں یہ موذی مرض معصوم بچوں کے سر پر ایک خطرے کی تلوار کی طرح سر پر لٹکتا رہتا ہے ۔ یہ باتیں ممبربلوچستان اسمبلی نصراللہ زیرے نے یونین کونسل ایرڈیکشن کمیٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئی کہیں ۔
نصراللہ زیرے نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناعلمی کی وجہ سے ہمارے بہت سے والدین بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری ہے ، یہ انکار بچوں کے ساتھ بھلائی نہیں بلکہ بچوں کے زندگیوں سے کھیلنے کی مترادف ہے ۔ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس موذی مرض کے خلاف لڑے اور اپنے تمام بچوں جو کہ پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو ویکسین پلائی اور ان لوگوں کو بھی قائل کرنے کی کوشش کرے جو اس پولیو ویکسین پلانے سے انکاری ہے ۔
نصراللہ زیرے نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین افواہوں پر کان دھرے ، پولیو ویکسین بلکل محفوظ ہے اس کے نتائج مثبت ہے ۔
زیرے نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ۱۳ دسمبر سے ہونے والے انسداد پولیو مہم میں اپنے تمام پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں ۔ پولیو ورکرز ہمارے قومی ہیرو ہے بہت سخت حالات میں یہ قومی ہیروز گھر گھر جا کر ہمارے بچوں کی زندگیاں محفوظ بناتے ہیں ۔
اس موقع پر تحصیل کمیونیکشن آفیسر صفی اللہ اچکزئی ، تحصیل ڈیلیوری آفیسر شاہد لہڑی ، یو سی لیڈ نجیب بگٹی، یونین کمیونیکشن آفیسر حبیب الرحمن ناصر اور علاقائی عمائدین موجود تھے ۔
حبیب الرحمن ناصر نے میٹنگ کے اخر میں تمام شرکاٗ کا شکریہ ادا کیا ۔