اسلام آباد
نیشنل انکیوبیشن سینٹر( این آئی سی ) اسلام آباد میں ہو اوے کلاؤڈ کنیکٹ2021 لانچ کردیا گیا ۔ این آئی سی کا وژن نوجوانوں کی سٹارٹ اپس اور کاروباری ترقی میں مدد کرنا ہے جو نجی مداخلت کے بغیر ممکن نہیں ۔اس موقع پر پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کلاؤڈ سروسز کے پیش کردہ امکانات اور مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے پروجیکٹ ڈائریکٹر پینل پرویز عباسی نے کہا کہ این آئی سی ہو اوے کا خیرمقدم کرتا ہے اورآئی ٹی اور کمیونیکیشن کے معاملے میں سٹارٹ اپس کیساتھ تعلقات استوار کر نا چا ہتا ہے۔
ہو اوے کلاؤڈ کنیکٹ کوسی ایس آرکے طور پر متعارف کرا رہا ہے تاکہ معاشرے میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جا سکے۔ مسٹر ہانک شاؤ نے کہا کہ کلاؤڈ کنیکٹ سٹارٹ اپ کو اپنے کاروبار پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتی ہے تا کہ سافٹ ویئر انڈسٹری ،کا روبار کو جلد از جلد صارفین تک پہنچنا یا جا سکے ۔ سی ای اوہواوے کلاؤڈ پاکستان شہزاد رشید اورسی ٹی او پی ایس ای بی (PSEB) نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں6 کلاؤڈ سروسز پر دستخط کیے ہیں ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جہاں کوئی بھی آئی ٹی کمپنی کم ریٹ پر کام کر سکتی ہے۔
ڈائریکٹرہو اوے کلاؤڈ ایکو سسٹم اینڈ سلوشنز فرحان علی نے ہوا وے اسپارک پروگرام کی جانب سے عالمی نقش اور پیشکش پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ ہواوے کلاؤڈ اسپارک پروگرام ایک عالمی سپورٹ پروگرام ہے جو شراکت داروں، وینچر کیپیٹل اور حکومتوں کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ سٹارٹ اپس کو ان کے کاروبار کی ترقی میں مدد اور تیزی لانے کے قابل بنایا جا سکے۔2021 پاکستانی سٹارٹ اپس کے لیے قابل ذکر رہا ۔ 376ملین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ پینلسٹس میںمنیجنگ پارٹنر PSEB شوکت علی ، منیجنگ ڈائریکٹر ہو اوے کلاؤڈ بزنس ہانک شاو،سی ای اوSLOSH AI ایمن خان،چیف انفارمیشن آفیسر، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA)عبدالرحیم احمد شامل تھے ۔این آئی سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پرویز عباسی نے شرکا اور پینلسٹ کا استقبال کیا۔تقریب کا اختتام ہواوے کے ساتھ این آئی سی سٹارٹ اپ بانڈ کو مضبوط کرنے کی علامت کے طور پر شیلڈز کی تقسیم کے ساتھ کیا گیا۔