Thursday, January 23, 2025
No menu items!

ایف سی کا ملائیکہ زاہد کو ورلڈ یوتھ باکسنگ چمپئن شپ کیلئے سپانسر کرنے کا اعلان

اس ہفتے کی اہم خبریں

 

کوئٹہ
فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ انٹرنیشنل باکسر ملائیکہ زاہد کو 27 فروری کو اومان میں منعقد ہونےوالی ورلڈ یوتھ باکسنگ چمپئن شپ کیلئے چھ لاکھ روپے کی اسپا نسر شپ دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ نے انٹرنیشنل باکسر ملائیکہ زاہد کو دو مختلف ایونٹس میں سپورٹ کیلئے مالی معاونت کی ہے۔ انٹرنیشنل باکسر ملائیکہ زائد نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کی مشکور ہیں کہ فرنٹیئر کور، بلوچستان کی بیٹی کو طویل عرصے سے انٹرنیشنل اور نیشنل گیمز میں سپورٹ کررہی ہیں ۔

ریلوے پولیس ملازم کی 16 سالہ بیٹی باکسر ملائکہ زاہد جو گذشتہ چھ برس سے باکسنگ کے میدان میں ہیں اور منی اولمپکس سمیت قومی سطح کے کئی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے نام کما چکی ہیں۔
فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مثبت سرگرمیوں کی فروغ کیلئے بلوچستان کے نامور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنےکیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

ایف سی کی جانب سے ملائیکہ زائد کو سپانسر کرنے کا مقصد صوبے کی خواتین کو یہ یقین دلانا ہے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بلاتفریق ہر طبقے کے ساتھ تعاون اور مدد کیلئے تیارہیں ۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں