کوئٹہ،
4 فروری کو کینسر کے عالمی دن کے موقع پر سماجی اور سیاسی کارکن چیئرپرسن بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن بی ڈبلیو بی اے اور بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کی بورڈ ممبر محترمہ ثنا درانی نے بی ایم سی ہسپتال کےکینسر ورڈ کا دورہ کیا اور کینسر کے ہر مریض کی فرداً فرداً عیادت کی ان سے انکےصحت یابی اورحوصلہ افزائی کے لیے بات چیت کی اور کینسر کے تمام مریضوں کو اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 4 فروری کو کینسر کا عالمی دن منایا ہیں تاکہ لوگوں کو کینسر اور اس بیماری سے جڑے نقصانات سے آگاہ کیا جا سکےانھوں نے کہا کینسر کے عالمی دن کو “عالمی سطح پر کینسر کے خلاف بین الاقوامی برادری کومتحد کرنے کے بہتر اقدام کے ” طور پر بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔
محترمہ ثناء درانی نے زور دیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری دنیا بلخصوص بلوچستان میں عام لوگوں کو کینسر کی بیماری سے آگاہی اسکے جلد شناخت اور کینسر کے مریضوں کی بہتر دیکھ بال پر شعور و آگاہی کو فروغ دیا جائے۔
محترمہ ثناء درانی نے وضاحت کی کہ عالمی یوم کینسر مہم بیداری پیدا کرنے اور اس بیماری سے جڑے مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے کیونکہ کینسر پوری دنیا میں اموات کی دوسری بڑی وجہ بن گئی ہے اس دن کا بڑا مقصد بیماری سےاموات کو کم سے کم کرنا ہے اور ساتھ ہی اس کی وجہ سے ہونے والی غیر ضروری تکلیفوں کو بروقت روکنا ہے محترمہ ثناء نے توقع ظاہر کی کہ حکومت بلوچستان کوئٹہ میں زیر التواء کینسر ہسپتال کے معاملات کو بغور دیکھے گی اور کینسر ہسپتال کوئٹہ میں زیر التواء کینسرکے لیے خاطر خواہ فنڈز فراہم کرے گی انھوں نے بی ایم سی کینسر وارڈ کے تمام ڈاکٹرز نرسیز اور اسٹاف کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور آخر میں تمام مریضوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور چھوٹے چھوٹے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔