کوئٹہ
بلوچستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم کشمیر کے موقع ایک روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں طلباء اور طالبات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیں. تقریب سے اسٹنٹ سیکرٹری بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن سعد وقاص، محمد نواب خان اور دیگر نے خطاب کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے. انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے. ہم ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور کھڑے رہیں گے. جب بھی انسانی حقوق کیخلاف ورزیاں ہوتی تو وہاں انتہاء پسندی جنم لیتا ہے. جس کی واضح مثال برما اور فلسطین جیسے حالات ہیں. اگر ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے تو نہ صرف انتہاء پسندی کو عالمی سطح پرختم کیا جاسکتا ہے بلکہ اسلاموفوبیا کو ختم کیا جاسکتا ہے.
مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے بچوں نے آج ثابت کردیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ اور انہیں اکیلے چھوڑے ہیں نہ ہی چھوڑیں گے. تقریب میں بچوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونیوالے مظالم کیخلاف ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے جسے شرکاء نے خود داد دیدیا.