کوئٹہ
شہید باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ فائونڈیشن کے تحت شہداء 8 اگست لائبریری کیجانب سے آرمی پبلک سکول پشاور پر 16 دسمبر کو ہونیوالے دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی
اس موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء 8 اگست لائبریری کے طلباء اور طالبات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیں۔
شہید باز محمد کاکڑ فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر لعل خان کے مطابق زندہ قومیں اپنے شہداء کو یاد رکھتے ہیںتاکہ ان کے مشن کو جاری رکھا جاسکے۔ اس دن ظلم اور بربریت کی انتہاء نے پوری انسانیت کو شرمندہ کیا تھا۔ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ان شہداء کا مشن تھا۔ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم دینا ہوگا تاکہ وہ مستقبل میں تعلیم اور شعور کے ذریعے ہی ایسے چیلنجز کا مقابلہ کرسکے۔
مزید اس ڈیجیٹل رپورٹ میں